تعلیم

بچوں میں پڑھائی کا شوق کیسے پیدا کریں؟

بچوں میں پڑھائی کا شوق

والدین اور اساتذہ کی بچوں میں ہر لحاظ سے دلچسپی بچوں کو علم حاصل کرنے میں متحرک رکھتی ہے۔ بچوں کی ذہنی تربیت کے ساتھ روحانی ، اخلاقی، جسمانی ، معاشرتی ، جذباتی تربیت بھی ضروری ہے۔ جس قدر والدین اور اساتذہ ان امور پر توجہ دیں گے اسی قدر بچوں میں پڑھائی کا شوق بیدار ہوگا۔

Read More »

مغل عہد سلطنت کا نظام تعلیم ، لائبریریاں اور سائنسی ایجادات

مغل عہد سلطنت کا نظام تعلیم

مغلوں کے بارے میں تاریخ دانوں ، قارئین اور عصر حاضر کے دانشوروں کی رائے شدید تلخ ہے۔ مغل حکمرانوں کو محض عیاش پرست اور دولت لٹانے والے جابر حکمران سمجھا جاتا ہے۔اس مضمون میں ہم مغلوں کی لائبریریوں اور ان کے ہاں رائج تعلیمی نظام اور ان کی سائنسی ایجادات کا جائزہ لیں گے اور اس الزام کی حقیقت سمجھنے کی کوشش کریں گے کہ مغل حکمران کس حد تک ہندوستان کے زوال کے ذمہ دار ہیں۔

Read More »

خود اعتمادی مضبوط شخصیت کی ضمانت

خود اعتمادی مضبوط شخصیت کی ضمانت

خوداعتمادی یہ ہے کہ ہم اپنی ذات اور صلاحیتوں کے بارے میں اچھا اور مثبت گمان کرنے لگیں اپنے بارے میں ہم یہ محسوس کرنے لگیں کہ اللہ نے ہمیں بہترین صلاحیتوں اور امکانات سے نوازا ہے چنانچہ ہم کسی دوسرے انسان سے کمتر نہیں ہیں بلکہ دوسروں کی طرح بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔یعنی انسان اپنے بارے میں یہ مثبت گمان رکھےکہ خدا نے اس کے اندر صلاحیتوں اور امکانات کے جوبیج رکھے ہیں ان کوپروان چڑھا کر وہ ہر میدان میں بہترین کارکردگی دکھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اسی سوچ اور کیفیت کا نام خوداعتمادی ہے۔

Read More »

اچھے استاد کی خصوصیات

اچھے استاد کی خصوصیات

خصوصیات جو کہ ایک اچھے استاد، ٹیچر یا معلم کی ہونی چاہیے ان میں اپنے مضمون میں مہارت، پڑھانے کا تجربہ، طالب علموں سے ہمدردی وشفقت، نرم مزاجی تحریر ؛قرۃ العین کامران استاد، ٹیچر یا معلم وہ مبارک شخصیت ہے جن کے ہاتھوں میں ملک کا مستقبل ہوتا ہے۔ ان کی انگلیاں مہارت سے مستقبل کے معماروں کی نقاشی کرتی …

Read More »

دینی اور دنیوی تعلیم میں تفریق

دینی اور دنیوی تعلیم میں تفریق

دینی اور دنیوی تعلیم میں تفریق ڈاکٹر محمد یونس خالد (یہ آرٹیکل ” کامیاب شخصیت کی تعمیر” نامی زیر طبع کتاب سے ماخوذ ہے) ہمارے معاشرے میں عام تصور یہ موجود ہے کہ دینی تعلیم اور دنیوی تعلیم دو الگ الگ چیزیں ہیں۔ لہذا ان دونوں کو ایک ساتھ جمع نہیں کیا جاسکتا یاجمع کرنا مناسب نہیں، یہ تصور نہایت …

Read More »

سرقہ علمی کا بڑھتا رجحان

سرقہ علمی کا بڑھتا ہوا رجحان

سرقہ علمی کا بڑھتا رجحان تحریر ، لطیف الرحمن لطف چند سال قبل ایک جاننے والے صاحب نے اپنی ایک تازہ کتاب تھما دی جو کامیاب زندگی گزارنے کے حوالے سے رہنماكتاب تھی کتاب کے عنوانات اور چیدہ چیدہ مقامات دیکھنے سے اندازہ ہواکہ یہ اسٹیفن۔ آر۔کویStephen R. Covey)) کی کتاب The 7 Habits of Highly Effective People کا چربہ …

Read More »

ووکیشنل ایجوکیشن کی اہمیت

ووکیشنل ایجوکیشن کی اہمیت

   تحریر: جبران عباسی ووکیشنل ایجوکیشن کیا ہے؟ ووکیشنل ایجوکیشن مختصر اور طویل دورانیے کے ٹیکنیکل اور مختلف ” فنی تربیت” پر مشتمل کورسز ہوتے ہیں۔ ان کورسز کے ذریعے افراد کو ہنر مند بنایا جاتا ہے۔ یہ ہنر مند افراد کئی اہم ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں اور ملازمت کے مواقع سے مستفید ہوتے ہیں۔ جیسے الیکٹریشن بجلی کے …

Read More »

اچھے استاد کی خصوصیات کیا ہوتی ہیں؟

اچھے استاد کی خصوصیات کیا ہوتی ہیں؟

ایک استاد اس وقت اچھا کہلاتا ہے کہ جب وہ اپنے شاگردوں سے اچھے اخلاق  سے پیش آتا ہے۔ یہ سوال میرے ذہن میں کیوں آیا؟   "اللہ تعالیٰ میرے محترم استاد چنہ صاحب کو کروٹ کروٹ جنت عطا فرمائے۔” بات چیت کے دوران اپنےزمانہ طالب علمی کو یاد کرتے ہوئے انھوں نے یہ جملہ ادا کیا ۔تب میں سوچ میں …

Read More »

تعلیم مادری زبان میں

Education in mother tongue

تعلیم مادری زبان میں تحریر :قراۃالعین کامران یحیی کا آج رزلٹ تھا وہ منہ لٹکائے بیٹھا تھا ۔ ابا کی ڈانٹ پھٹکار کی گونج  کے اثرات ابھی بھی اس  کی سماعتوں میں واضح تھے۔ "اتنی مہنگی فیس جاتی ہے اور یہ رزلٹ لایا ہے” "اپنا پیٹ کاٹ کر ، اس کے اسکول کا خرچہ برداشت کرتے ہیں " "لڑکے تو …

Read More »

موجودہ دور میں تعلیم کی ضرورت و اہمیت

تعلیم کی ضرورت و اہمیت

 فہمیدہ ویانی۔  موجودہ صدی تیزرفتارترین صدی ہے،جس میں چیزیں واقعات اور حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں۔ جہاں سب کچھ سالوں ،مہینوں اور دنوں میں تبدیل ہوتا تھا ۔وہاں گھنٹوں،منٹوں اور سکینڈوں میں تبدیلی واقع ہو رہی ہے۔ ہم ہر لمحہ بدلتی ہوئی اس دنیا کے باسی ہیں۔اس لئے موجودہ صدی یعنی اکیسویں صدی کو اگر تبدیلیوں کی صدی …

Read More »

پاکستان میں تعلیم و تربیت کے مسائل

پاکستان میں تعلیم و تربیت کے مسائل

پاکستان میں تعلیم و تربیت کے مسائل فہمیدہ ویانی ترقی کے عمل میں تعلیم ایک اہم ترین جز اور بنیادی انسانی حق ےٖ۔ اولاد کی اچھی تعلیم و تربیت نہ صرف ایک اچھی قوم کے لئے ضروری ہے بلکہ یہ ایک دینی فریضہ بھی ہے۔بغیر  تربیت تعلیم کی حیثیت اس بنجر زمین کی سی ہے، جو کسی بھی طرح کی …

Read More »

علم روشنی اور طاقت ہے

علم روشنی اور طاقت

علم روشنی اور طاقت ہے تحریر: قراۃالعین کامران خدا کے دربار میں سراسیمگی پھیلی نظر آتی ہے ۔ فرشتہ محو حیرت ہیں۔ خدا کے فرمان "انی جاعل فی الارض خلیفہ” سننے کے بعد ہر ایک انگشت بدنداں ہے۔ سرگوشیاں سی ہیں : خلیفہ کا مطلب  خدا کا نائب  ، غالبا کوئی اختیار والی مخلوق بنائی جانے والی ہے۔اختیا ر ہو …

Read More »