ایک روزہ ورکشاپ میں شرکت کیجئے اور کانٹینٹ رائٹنگ سیکھئے
کراچی (ایجو تربیہ ڈیسک) تحریر سیکھنے کے خواہشمند مند افراد کے لئے بڑی خوش خبری ، ایک روزہ ورکشاپ میں شرکت کیجئے اور کانٹینٹ رائٹنگ سیکھئے ،ایجو تربیہ ڈاٹ کام کی طرف اگلے ہفتے ایک روزہ ورکشاپ کا اہتمام ، تین سیشنز پر مشتمل ورکشاپ میں ملک کے ممتاز صحافی ، کالم نگار اور فیلڈ ماہرین لیکچر دیں گے ۔ شرکاء کوانٹرشپ کے مواقع بھی ملیں گے ۔
ایجو تربیہ ڈاٹ کام کی جانب سے 10 ستمبر کو کراچی میں اہم ورکشاپ منعقد ہوگی
تعلیم وترتیب کے مسائل اور ان کے حل پر اردو کی پہلی اور منفرد قسم کی ویب سائٹ “ایجو تربیہ ڈاٹ کام “کی جانب سے 10 ستمبر کو ایک اہم ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ، یہ ورکشاپ کراچی کے علاقے لانڈھی کے ایک تعلیمی ادارے “ادارہ لوح و قلم” میں منعقد کی جا رہی ہے۔
ریسرچ آرٹیکل ،کالم نگاری ،بلاگ رائٹنگ ،ایس ای او ودیگر فنی امور پر ماہرین لیکچر دیں گے
ورکشاپ میں ریسرچ آرٹیکل ، کانٹینٹ رائٹنگ ، کالم نگاری اور تحریر کے اصول و ضوابط ،طریقہ کار ، جدید بلاگ رائٹنگ ، ایس ای او سمیت دیگر فنی امور پر لیکچر ہوں گے ،ورکشاپ کا دورانیہ چار گھنٹوں پر محیط ہوگا ۔
چار گھنٹے کی ورکشاپ تین اہم سیشنز پر محیط ہوگی
ورکشاپ دوپہر دو بجے شروع ہوگی اور عصر تک جاری رہے گی ، ورکشاپ کے بنیادی طور پر تین سیشن ہوں گے جن میں ملک کے نام ور اسکالرز ، کالم نگار اور فیلڈ ماہرین لیکچر دیں گے ۔
ور کشاپ کے اسپیکرز
ورکشاپ میں ڈاکٹر سید عزیز الرحمن ، مولانا شفیع چترالی اور سید عرفان احمد مہمان اسپیکر ہوں گے ۔
ڈاکٹر سید عزیز الرحمن علمی اور تصنیفی خصوصا سیرت نگاری کے شعبے کے ایک بڑے نام ہیں ، متعدد کتابوں کے مصنف ہیں ،دعوہ اکیڈمی کراچی ریجنل سینٹر کے سربراہ ہیں ۔
مولانا شفیع چترالی اردو کے صف اول کے اخبار روزنامہ اسلام کے ادارتی صفحے کے انچارج ہیں ،دو دہائیوں سے زائد عرصے سے صحافت کے شعبے سے وابستہ ہیں ، کئی کتابوں کے مصنف ہیں ۔
سید عرفان احمد بھی ایک سینئر قلم کار اور ٹرینر ہیں ، وہ کامیابی ڈائیجسٹ کے بانی مدیر ہیں ،اس سے قبل وہ ماہنامہ نو نہال میں سالہا سال خدمات انجام دے چکے ہیں ۔وہ مسعود احمد برکاتی مرحوم کے تربیت یافتہ ہیں ۔
اس کے علاوہ ایجو تربیہ ڈاٹ کام کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر محمد یونس خالد بھی لیکچر دیں گے ،ڈاکٹر یونس خالد، عالم دین، پی ایچ ڈی اسکالر ، مصنف،ٹرینر اور اسکولنگ کے شعبے کے ماہر ہیں ۔
رجسٹریشن کا طریقہ
ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء کو ایجو تربیہ ڈاٹ کام کی طرف سے سرٹیفکیٹس بھی دئے جائیں گے ۔ورکشاپ میں شرکت کے خواہش مند حضرات مزید تفصیلات جاننے اور آن لائن رجسٹریشن کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کر سکتے ہیں