Friday, November 15, 2024
HomeLatestتعلیم و تربیت کا معیاری ادارہ ایجو تربیہ

تعلیم و تربیت کا معیاری ادارہ ایجو تربیہ

کسی بھی ملک  کی تعمیر اور ترقی میں  تعلیمی اداروں کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے تعلیمی ادارے جس قدر مضبوط ہوں گے ملکی تعمیر اور ترقی اسی قدر زیادہ ہوگی۔گویا کہ ملک کی تعمیر وترقی کا انحصار اس کے تعلیمی اداروں کی کار کردگی پر ہوتا ہے۔ ادارے نجی ہوں یا سرکاری افراد سے مل کر بنتے ہیں اور افراد ہی کسی ادارے کا وہ سرمایہ ہوتے ہیں جو کہ اداروں کو ترقی دے کر بام عروج پر پہیچایا کرتے ہیں جس کے نتیجے میں ادارے اور ملک وقوم سب ہی ترقی کرتے ہیں۔ یوں تو اس وقت ملک کے طول وعرض میں ہزاروں تعلیمی ادارے کام کررہے ہیں جن  میں نجی اور سرکاری دونوں طرح کے ادارے شامل ہیں آج ہم جس تعلیمی ادارے کے بارے میں بات کریں گے اس کا نام ہے ایجو تر بیہ۔ادارہ ایجو تربیہ مملکت پا کستان کا وہ واحد  ادارہ ہے جو وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے جہاں بچوں کو صرف تعلیم ہی نہیں دے جاتی بلکہ فراہمی تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے تعلیم وتربیت سے آراستہ  افراد آج کے معاشرے کی اہم ضرورت ہیں

ادارہ ایجو تربیہ کا تعارف

ادارہ ایجو تربیہ ایک مثالی ادارہ ہے جو کہ تعلیم وتحقیق کے ساتھ ساتھ تعلیم وتربیت کے حوالے سے گذشتہ چار سالوں سے  کام کررہا ہے  ۔بانی ادارہ ایجو تربیہ جناب ڈاکٹر محمد یونس خالدجو کہ کراچی یونیورسٹی سے پی ، ایچ،ڈی ہولڈر ہیں اورتعلیم میں ایم ایڈ  کی ڈگری رکھتے ہیں ۔گزشتہ بیس سالوں سے تعلیم تدریس وتحقیق سے منسلک ہیں اسکے ساتھ ڈاکٹر صاحب عالم دیں بھی ہیں۔ ڈاکٹر صاحب اس ادارے کے روح رواں ہیں اور اپنی ٹیم کے ساتھ شبانہ وروز کی جدوجہد کے زریعے اپنے کام کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔تعلیم وتحقیق اور تربیت کے حوالے سے  ادارہ ایجو تربیہ کی جانب سے مختلف پہلوؤں پر کام جاری ہے۔ما شااللہ پر عزم ،متحرک اور مستعد ٹیم ڈاکٹر  صاحب کی سربراہی میں شب وروز اپنے کام کو آگے بڑھانے پر مصروف عمل ہے۔ڈاکٹر صاحب سحر انگیز شخصیت کے مالک ہیں ۔اس کے ساتھ اللہ تعالی نے انہیں لاتعداد مہارتوں سے بھی نوازا ہے۔ ایک وقت میں کئی محاذوں پر کام کرنا اور اسے رب تعالی کے حکم سے پایہ تکمیل تک پہنچانا ڈاکٹر صاحب کی وہ خوبی ہے جو قدرت کی جانب سے کم لوگوں کے حصے میں آتی ہے۔

ہمارا المیہ

آج ہمارا ایک بہت بڑا المیہ یہ ہے کہ  تربیت کو تعلیم سے جدا شے تصور کر لیا گیا ہے جس کے نتیجے میں  ہماری قوم تباہی کی ڈگر پر چل نکلی ہے ۔ہمارا تعلیمی نظام ڈاکٹر ، انجینئر، وکلاء ، بیوروکریٹ،سائنسداں الغرض یہ کہ ہر طرح کے افراد تیار کر رہا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ مناسب تربیت نہ ہونے کی بناء پر آگے چل کر یہی افراد اپنے اپنے شعبوں میں کرپشن دھاندلی اقرباء پروری اور اسی جیسی دیگر دوسری سر گرمیوں میں ملوث ہو جاتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں ملک کا نظام درہم برہم  ہو کر رہ جاتا ہے ۔ ادارہ ایجو تربیہ ملک پاکستان کا وہ واحد ادارہ ہے کہ جس نے ملک میں پیدا ہونے والے مسائل پر خصوصی تو جہ دی اور اس نتیجے پر پہنچا کہ ہمارے یہ سب مسائل موزوں تربیت نہ ہونے کے باعث پیدا ہوئے ہیں ۔اگر تعلیم کے ساتھ ساتھ  تربیت کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے تو ہم ان مسائل  پر بڑی آسانی سے قابو پا سکتے ہیں۔اسی سوچ کے تحت ادارہ ایجو تربیہ نے ایک جامع  تعلیم وتربیت کا کورس متعارف کروایا ۔

ادارہ ایجو تربیہ کا جامع تعلیم وتربیت کا پروگرام

اس پروگرام کے تحت ادارہ ایجو تر بیہ نے ایک جا مع تعلیم وتربیت کا کورس متعارف  کروایا  جس میں بچوں کی دینی واخلاقی تربیت، ذہنی تربیت ،جذباتی تربیت،سماجی تربیت،کردار سازی، خود اعتمادی ،اور اس کے ساتھ ساتھ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ نصاب تعلیم کو متعارف کروایا جو کہ الحمدللہ بڑی کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے۔ ادارہ ایجو تربیہ کے تحت چلنے والے اسکول میں اس  حوالےسے طلباء وطالبات کو تربیتی مراحل سے گزارنے کے ساتھ ساتھ تعلیمی تقاضوں کو بھی بخوبی پورا کیا جاتا ہے۔ ادارہ ایجو تربیہ تعلیم وتربیت کے حوالے سے کاؤنسلنگ کی خدمات بھی مہیا کرتا ہے اور اس حوالے سے کئی نامور تعلیمی اداروں نےادارہ ایجو تربیہ سےاستفادہ کیا۔اور آج بڑی کامیابی کے ساتھ اپنے سسٹم کو چلا رہے ہیں۔

ٹیچر ٹریننگ کورس

ادرہ ایجو تربیہ کے زیر انتظام ٹیچر ٹریننگ کورسز کروائے جاتے ہیں۔ ان کورسزمیں اساتذہ کو بچون  کو تعلیم دینے کےطریقے دور جدید میں موجود فراہمی تعلیم کے حوالے سے چیلیجز اور ان کے حل کے لئےبروئے کار لائے جانےوالے اقدامات سے آگاہی اور بچوں کے مزاج ان کی نفسیات کے مطابق انہیں تعلیم فراہم کرنے کے طریقوں سے آگاہی فراہم کی جاتی ہے۔اور کورس کی تکمیل پر باقاعدہ سرٹیفیکیٹ جاری کیا جاتاہے ۔ ادارہ ایجو تربیہ کے تحت ہونے والے اس کورس سےٹیچرز کی ایک بڑے تعداد اور کئی ادارے استفادہ کر چکے ہیں اور ادارے کی جانب سے فراہم کی جانے والی تعلیمات کی روشنی میں کامیابی کے ساتھ اپنے اداروں کو  کامیابی کے ساتھ چلا رہے ہیں ۔

پیرنٹنگ کورس

ادارہ ایجو تربیہ نے والدیں کے لئے ایک جامع پیرنٹنگ کورس متعارف کروایا ہے کہ جس کے تحت والدین جو اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت کے حوالے سے پریشاں رہتے ہیں انکے لئے کاؤنسلنگ مہیا کی جا تی ہے کہ والدین کس طرح سے اپنے بچوں کو تعلیم کی جانب راغب کرسکتے ہیں ۔ایک والد کی ذمہ داریاں کیا ہیں؟ایک والدہ کی ذمہ داریاں کیا ہیں ؟اور انہیں کس طرح احسن طریقے سے نبھایا جاسکتا ہے۔اس سلسلے میں والدیں   ادارہ ایجو تربیہ سے رجوع کرتے ہیں اورکورس لیتے ہیں ۔اس کے علاوہ بچوں کی تعلیم وتربیت کے حوالے سے والدین کو پیش آنے والے مسائل کو   ادارہ ایجو تربیہ میں بذریعہ  کاؤنسلنگ حل کیا جاتا ہے۔

سیلف ڈیولپمنٹ سرٹیفیکیٹ کورس

ادارہ ایجوتربیہ کی جانب سے منعقد کیا جانے والا یہ کورس اپنی نوعیت کا وہ واحد کورس ہے جو واقعی آپ کی زندگی کو بدل کر رکھ دے گا  یہ کورس 16سیشن پر  مشتمل  ہے۔اس کورس کو کرلینے کے بعد آپ کی زندگی میں ایک الگ نکھار پیدا ہو جاتا ہے یہ اپنی نوعیت کا وہ واحد کورس ہے جو آپ کی زندگی کو تبدیل کرکے رکھ دے گا۔الحمدللہ  اس منفرد کورس  کا پہلا بیچ مکمل ہو چکا ہے ۔چار ماہ کا 16 سیشن پر مشتمل یہ کورس موجود ہ وقت کے ہر شخص کی ضرورت ہے

سیلف ڈیولپمنٹ کورس کی خصوصیات

یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد کورس ہے جو کہ ادارہ ایجو تربیہ کی جانب سے متعارف کرایا گیا ہے 16سیشن پر مشتمل 48 گھنٹون کا یہ کورس 16 مختلف عنوانات پر مشتمل ہےجس میں سیلف ڈیولپمنٹ کا تعارف،خود شناسی،خود اعتمادی،ٹائم مینجمنٹ، پبلک اسپیکنگ،مستقل مزاجی، فنانشل مینجمنٹ،ریلیشن شپ بلڈنگ، کریکٹر بلڈنگ، مننگ فل لائف،کمیو نیکیشن اسکلز، مائنڈ سیٹ اور بلیف سسٹم،وژن ‘مشن’ گول سیٹنگ،لیڈرشپ اسکلز، ایموشنل انٹیلی جنس اورمائنڈ فل نیس اور مراقبہ جیسے اہم ترٰین عنوانات کے حوالے سے رہنمائی وآگاہی فراہم کی جاتی ہے اور اس حوالے سے عملی تر بیت بھی دی جاتی ہے۔

ایجو تربیہ ویب سائٹ

ادارہ ایجو تربیہ کی اپنی ویب سائٹ ہے جس پر تعلیم وتربیت، سیلف ڈیولپمنٹ، پیرنٹنگ، اسلام، تاریخ، سیاحت اور دیگر دوسرے  موضوعات پر مشتمل آرٹیکلز شائع کئے جاتے ہیں۔ ایجو تربیہ ویب سائٹ  پر نامور قلم کار حضرات مختلف  مو ضوعات پر معلوماتی آرٹیکلز لکھتے ہیں جن کو خاص وعام  میں  پذیرائی حاصل ہے۔

ایجو تربیہ میچیورت ٹینیز کورس

ادارہ ایجو تربیہ نے دیگر کورسز کے انعقاد کے ساتھ ساتھ وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ ایک نیا کورس میچیورٹینز کے نا م سے متعارف کرایا ہے  جس میں ٹین ایجر کے لئےاپنی شخصیت کی پہچان،برتاؤ کو بہتر بنانا،کیریئر کے مواقع، ٹین ایجر کے بلیف سسٹم پر کام،مننگ فل لائف ،لائف وژن ‘مشن’گول سیٹنگ، کونفیڈنس بلڈنگ، اسلامی تعلیمات، کیمیونیکیشن اسکلز اور اسپیکنگ پاور جیسے اہم ترین عنوانات کو شامل کیا گیا ہے  ٹین ایجر کے حوالے سے ادارہ ایجوتربیہ کا یہ شاندار کورس بڑی اہمیت کا حامل ہے اس منفرد کورس کے ذریعے نوجوانوں میں اسکلز اور مہارت پیدا کی جائے گی جس کی آج ہمارے  نو جوانوں میں بڑی کمی محسوس کی جارہی ہے۔اس کورس کو لینے کے بعد نوجوانوں میں آگے بڑھنے کی لگن حوصلہ ہمت پیدا ہوگی اور انہیں زندگی میں پیش آنے والے چیلنجز کا سامنا کرنے  اورثابت قدم رہنے میں مدد ملے گی۔

ایجو تربیہ چینل

ادارہ ایجو تربیہ کے تحت ایک چینل بنام ایجو تربیہ بھی کا م کررہا ہے اس چینل پر سیلف ڈیولپمنٹ اور بچوں کی تعلیم وتربیت کے حوالے سے ماہریں اور ٹرینرز اپنی آراء اور ویڈیوز کے زریعے سے تعلیم وتربیت اور سیلف ڈیولپمنٹ کے مختلف پہلوؤں پر کام کر رہے ہیں۔

حرف آخر

ادارہ ایجو تربیہ تعلیم وتر بیت کے ساتھ ساتھ سیلف ڈیو لپمنٹ کے حوالے سے بھی اپنے کام کو جاری رکھے ہوئے ہے نفسا نفسی کے اس دور میں آج بھی کچھ لوگ ایسے موجود ہیں کہ جنہیں دوسروں کی فکر ہے اور وہ سارے زمانے کو  ساتھ لےکر چلنا چاہتے ہیں۔بقول شاعر

حیات لے کے چلو کائنات لے کے چلو

چلو تو سارے زمانے کو ساتھ لے کے چلو

گو کہ آجکل ایسے لوگوں کی کمیابی ہے لیکن ڈاکٹر صاحب جیسے لوگ ابھی موجود ہیں جن کے دم سے اصلاح امت کا کام جاری  وساری ہے۔کچھ عرصے قبل ڈاکٹر صاحب نے اس کام کا بیڑہ اٹھایا اور اکیلے ہی اپنی منزل کی جانب چلے وقت گزرتا رہا آج ایک کارواں ڈاکٹر صاحب کے ساتھ منزل کی جانب رواں دواں ہے بقول شاعر

میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر

لوگ آتے گئے کارواں بنتا گیا

اللہ تعالی سے ہماری یہ دعا ہے کہ وہ ڈاکٹر صا حب اور ان کی ٹیم کی مساعی جلیلہ کو اپنی بارگاہ میں قبول ومنظور فر مائے  اور ان کے اس کام کے بدلے میں انہیں دنیا وآخرت کی بھلائیاں نصیب فرمائے اور ادارہ ایجو تربیہ کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی نصیب فرمائے (آمین )۔

مزید پڑھیں سیلف ڈویلپمنٹ کی ضرورت و اہمیت

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments

عنایت شمسی on امی جان الوداع
Abdul Rauf mahar on قاری سعد نعمانی