strategic tarbiyah

والدین اسٹریٹجک تربیہ کیسے سیکھیں؟ والدین کیلئے پریکٹیکل گائیڈ

آج کے دور میں صرف یہ کافی نہیں کہ والدین اپنے بچوں سے محبت کریں۔ اصل سوال یہ ہے کہ وہ ان کی تربیت سوچ سمجھ کر، منصوبہ بندی کے ساتھ، اور واضح مقاصد کے تحت کیسے کریں۔

 یہی وہ جگہ ہے جہاں یہ سوال اہم ہو جاتا ہے کہ والدین اسٹریٹجک تربیہ کیسے سیکھیں؟ کیونکہ آج کا بچہ صرف گھر سے نہیں، بلکہ موبائل اسکرین سے، سوشل میڈیا سے، دوستوں سے، اسکول کلچر سے اور بدلتے ماحول سے بھی مسلسل اثر لیتا ہے اور سیکھتا ہے۔ چنانچہ دورِ حاضر کے چیلنجز کو پیش نظر رکھتے ہوئے والدین کو اسٹریٹجک تربیہ اور پیرنٹنگ سیکھنے کی ضرورت ہے۔ 

اسٹریٹیجک تربیہ سے کیا مراد ہے؟

اس کا مطلب یہ ہے کہ والدین اور اساتذہ بچوں کی تربیت صرف ردِعمل، غصے، وقتی نصیحت یا روایتی انداز سے نہ کریں، بلکہ ایک واضح نظام کے ساتھ کریں۔ یعنی پہلے مقصد طے ہو، پھر اصول واضح ہوں، پھر عمر کے مطابق پیرنٹنگ اور تربیہ کا طریقہ کار واضح ہو، پھر گھر یا کلاس روم کا ماحول اس مقصد کے مطابق بنایا جائے، اور پھر مسلسل جائزہ لیا جائے۔

سادہ الفاظ میں، اسٹریٹجک تربیہ کا مطلب ہے:
تربیت اتفاقی طور پر اپنی سمجھ کے مطابق کسی بھی طریقے سے کرنے والا کام نہیں، بلکہ پہلے خود کر سیکھ کرپوری منصوبندی سے کرنے والا کام ہے۔ 

اسٹریٹجک پیرنٹنگ کیا ہے؟

یہ ایسی پیرنٹنگ ہے جس میں والدین یہ جانتے ہیں کہ وہ اپنے بچے میں کون سی خوبیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں، کون سی بری عادتیں کم کرنا چاہتے ہیں، کس عمر میں کس چیز پر زیادہ توجہ دینی ہے، اور محبت، نظم و ضبط، دینی شعور اور جذباتی رہنمائی میں توازن کیسے قائم کرنا ہے۔

اسٹریٹجک پیرنٹنگ اور تربیہ کس طرح سے کی جاتی ہے؟

اگر آپ واقعی جاننا چاہتے ہیں کہ اسٹریٹجک تربیہ کیسے سیکھیں اور اسٹریٹجک پیرنٹنگ اور تربیہ کس طرح سے کی جاتی ہے، تو اس کا ایک سادہ مگر مؤثر framework یہ ہے:

1) مقصد پہلے واضح کریں۔

سب سے پہلے طے کریں کہ آپ اپنے بچے کو صرف obedient بنانا چاہتے ہیں یا بااخلاق، باکردار، self-disciplined اور دین سے جڑا ہوا انسان بھی؟
جب مقصد واضح ہوتا ہے تو تربیہ کی direction بھی واضح ہو جاتی ہے۔

2) بچے کے مرحلے کو سمجھیں

ہر عمر کی اپنی ضرورت ہے۔ چھوٹے بچے کو connection، routine اور habits زیادہ چاہئیں۔ بڑے بچے کو گفتگو، trust اور guidance زیادہ چاہیے۔ اسٹریٹجک تربیہ میں عمر کے مطابق طریقہ بدلتا ہے۔

3) گھر کا ماحول بنائیں

تربیہ صرف باتوں سے نہیں، ماحول سے منتقل ہوتی ہے۔ گھر میں سلام، شکر، معافی، احترام، سچائی، family time اور screen limits ہوں تو تربیہ آسان ہو جاتی ہے۔

4) محبت اور ڈسپلن میں توازن رکھیں

صرف نرمی بچہ کو بگاڑ سکتی ہے، اور صرف سختی اسے والدین سے دور کر سکتی ہے۔ اسٹریٹجک پیرنٹنگ میں ڈسپلن سکھانے کی  boundaries بھی ہوتی ہیں اور محبت بھی۔

5) مسلسل review کریں

اچھی تربیہ ایک دن میں نہیں بنتی۔ والدین کو وقتاً فوقتاً خود سے پوچھنا چاہیے:
کیا ہمارا بچہ سچ بولنے میں بہتر ہو رہا ہے؟
کیا اس کا غصہ کم ہو رہا ہے؟
کیا اس میں ذمہ داری بڑھ رہی ہے؟

یہی باربار کا جائزہ تربیہ کو اسٹریٹجک بناتا ہے۔

 

اسٹریٹجک تربیہ کا مکمل فریم ورک کیا ہے؟

اگر ایک جملے میں اس کا مکمل فریم ورک بتانا ہو تو یہ ہوسکتاہے۔

Vision + Understanding + Environment + Habits + Review

یعنی سب سے پہلے بچے کی تربیت کیلئے وژن بنائیں۔ نیت، ارادہ اور عزم کریں۔
پھر بچے کے مزاج، عمر اور اس کی تربیت کی ضروریات کو سمجھیں۔
اس کے بعد تربیت کا صحیح ماحول بنائیں۔
پھر روٹین سیٹ کرکے بچے کی عادات کو بہتر بنانے پر کام کریں۔
اور آخری کام یہ ہے کہ ہر وقت اپنی اس اسٹریٹجی کا جائزہ لیتے رہیں۔

فریم وورک کا خلاصہ یہ ہے کہ سب سے پہلے نیت، عزم اور پکاارادہ کریں۔ اس کے بعد بچے کی تربیت کی ضروریات کو سمجھیں۔ ان ضروریات کے مطابق گھر کا ماحول بنائیں ۔ اس ماحول مین بچے روٹین بنا کر اس کی عادتوں کی درستگی پر کام کریں۔ ساتھ ساتھ اپنی تربیت کی کوششوں کا جائزہ بھی لیتے رہیں۔

والدین اسٹریٹجک تربیہ کیسے سیکھیں؟

اب اصل سوال یہ آتا ہے کہ  والدین اسٹریٹجک تربیہ کیسے سیکھیں؟ کیونکہ یہ کوئی آسان کام نہیں والدین کچھ بھی کریں تو اسٹریٹجک تربیہ خود بخود ہوجائے گی۔
اس کا بہترین جواب یہ ہے کہ parents کو random tips کے بجائے ایک step-by-step learning path اختیار کرنا پڑے گا۔ 

آغاز کہاں سے کریں؟

اسٹریٹجک پیرنٹنگ اور تربیت کا پورا نظام سمجھنا کوئی ایک دن یا ہفتہ یامہینے کا کام نہیں بلکہ یہ تو سیکھتے رہنے کا کام ہے۔ یہاں ہم یہ جان سکتے ہیں کہ اغاز کہاں سے کریں اور پھر اسے اگلے لیول پر لے جاسکتے ہیں۔

پیرنٹنگ وتربیہ ایکسپرٹ اور کوچ ہونے کے ناطے والدین کیلئے ہماری ریکمنڈیشن یہ ہے کہ آپ سب سے پہلے تربیہ اور پیرنٹنگ کے موضوع پر اردو یاانگریزی بلاگ پڑھنے سے شروع کریں۔

اس کیلئے ایجوتربیہ کا پلیٹ فارم آپ کی کافی زیادہ مدد کرسکتاہے۔ ایجوتربیہ ڈاٹ کام پر  اردو اور انگریزی میں دلچسپ اور پروفیشنل بلاگزآپ کو پڑھنے کو مل سکتے ہیں۔ لنک نیچے موجود ہے۔

انگریزی بلاگ پڑھنے کیلئے کلک کیجئے۔

ان فری بلاگز کو پڑھ کرآپ بڑی حد تک اسٹریٹجک پیرنٹنگ، تربیت کوایکسپورکرسکتے ہیں۔

اگر آپ کتاب کے ذریعے سیکھنا چاہتے ہیں

کچھ والدین کتاب کے ذریعے پیرنٹنگ اور تربیت کے تصورات کو گہرائی سے سمجھنا چاہتے ہیں۔ ان کیلئے ہولسٹک پیرنٹنگ اور تربیت پر دو بہترین کتابیں ہماری ویب سائٹ پر موجود ہیں:

 پہلی کتاب "ڈیجیٹل دور میں بچوں کی تربیت” ہے۔ یہ کتاب ایک ایسی practical guide کے طور پر پیش کی گئی ہے جو والدین، اساتذہ اور اداروں کے ذمہ داران کیلئے لکھی گئی ہے، اور اس میں modern psychology، NLP، MBTI اور دورِ حاضر کے تربیتی چیلنجز کے practical solutions نہایت اسان، موثر اور دلچسپ انداز سے ذکر کیا گیا ہے۔ کتاب کا لنک نیچے موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیے۔

ڈیجیٹل دور میں بچوں کی تربیت

جبکہ دوسری کتاب "تحفۂ والدین برائے تربیتِ اولاد” ہے  یہ کتاب والدین اور اساتذہ کو جدید دور کے پیرنٹنگ وتربیہ چیلنجز میں اسلامی اصولوں کے مطابق تربیت کا واضح، عملی اور مؤثر framework دینے کا کام کرتی ہے۔  اس کتاب کا لنک بھی نیجے موجود ہے۔

بچوں کی تربیت کا موثر فریم ورک۔ تربیت کا سفر سیریز۔

اگر آپ صرف اپنے لئے نہیں بلکہ بچوں کیلئے بھی age-wise تربیتی material چاہتے ہیں، تو آپ کیلئے "تربیت کا سفر سیزیز” حاضر ہے۔ جو ایجوتربیہ کے پلیٹ فارم کی طرف سے بچوں کیلئے تربیتی نصاب اور تربیہ روڈ میپ کے طور پر پیش کی گئی ہے۔

اس کتابی سیریز میں بچوں کی ہولسٹک ڈویلپمنٹ اور تربیت کو کہانیوں اور دلچسپ سرگرمیوں کے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ والدین اور اساتذہ اس کتاب کو اسٹریٹجک تربیہ کے روڈ میپ کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔

ایجوتربیہ یوٹیوب چینل۔

اگر آپ reading کے بجائے video learning پسند کرتے ہیں تو EduTarbiyah YouTube Channel کو follow کرنا آپ کیلئے مفید رہے گا، جہاں parenting، tarbiyah، education اور self-development سے متعلق بہترین پروفشنل content موجود ہے۔  اس کا لنک نیچے دیا جارہا ہے۔

ایجوتربیہ یوٹیوب چینل

اسٹریٹجک تربیہ کا موثر کورس۔

اگر آپ اسٹریٹجک پیرنٹنگ اور تربیہ کو بہت ہی منظم، جامع اور پریکٹیکل انداز سے پورا سیکھنا اور سمجھنا چاہتے ہیں، تو آپ کیلئے ہمارا ان لائن پیرنٹنگ کورس۔ تربیہ پیرنٹنگ پریکٹشنر کورس Tarbiyah Parenting Practitioner Course (TPPC) حاضر ہے۔ جس کا لنک نیچے شئیر کیا جارہا ہے۔

تربیہ پیرنٹنگ پریکٹشنر کورس۔ ٹی پی پی سی

ایک آسان learning plan

خلاصے کے طورپر اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ اسٹریٹجک تربیہ کیسے سیکھیں تو یہ آسان sequence اپناسکتے ہیں:

پہلے اردو بلاگ سے تربیت اور پیرنٹنگ کے basics سمجھیں۔
پھر YouTube سے short lessons لیں۔
پھر ایک کتاب کے ذریعے mindset اور framework clear کریں۔
اور آخر میں TPPC جیسے course سے مکمل system سیکھیں۔

یہی وہ راستہ ہے جس سے اسٹریٹجک پیرنٹنگ کیا ہے اور اسٹریٹجک پیرنٹنگ اور تربیہ کس طرح سے کی جائے، یہ دونوں باتیں آہستہ آہستہ سمجھ میں آنے لگتی ہیں۔ 

نتیجہ

آخر میں بات بہت واضح ہے:
اگر والدین واقعی بہتر نسل تیار کرنا چاہتے ہیں، تو انہیں reactive parenting سے  Mindful l parenting کی طرف جانا ہوگا۔ اسی لئے سوال اسٹریٹجک تربیہ کیسے سیکھیں آج کے دور میں بہت اہم سوال ہے۔

چنانچہ جواب یہی ہے کہ والدین اور اساتذہ کو منظم طریقے سے پیرنٹنگ اور بچوں کی تربیت کے پورے نظام کو سیکھنا ہوگا:
بلاگ سے، ویڈیوز سے، کتابوں سے، کورس سے، اور مسلسل reflection سے۔

اور جب والدین اس لیول پر آئیں گے تو پھر تربیت کا عمل محض نصیحت نہیں کا عمل نہیں رہے گا، بلکہ ایک واضح نظام بن جائے گا۔ جس کا نتیجہ ان شااللہ بالکل درست نکل کر سامنے آئے گا۔

اور بچوں کی تربیت کے علاوہ فیملی تعلقات نیکسٹ لیول پر چلے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے