جذبات، جذبہ کی جمع ہے۔ جذبہ ایک کیفیت ہوتی ہے جو انسان کے دل ودماغ میں پیدا ہوتی ہے۔ اور اس کے شعورکی سطح کو اپنے اندر جذب کر لیتی ہے۔ یہی وجہ ہےکہ جذبات کسی قانون کے ماتحت نہیں ہوتے۔ کیونکہ قانون کا تعلق شعور کی سطح سے ہے۔ دوسرے الفاظ میں جذبات اس کیفیت کو کہتے ہیں۔ جو انسان کے اعصابی نظام میں داخل ہوکر اس کے خیالات ، احساسات اور رویےکو متاثر کرتی ہے۔
Read More »تعلیم
بچوں کو معاشرتی تنوع اور اختلاف سمجھانا
بچوں کو معاشرتی تنوع اور اختلاف سمجھانا بچے جب چھوٹے ہوتے ہیں تو وہ لوگوں میں باہمی اختلاف کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں جانتے۔ اورسب کوایک ہی طرح کے سمجھتے ہیں۔ تھوڑے بڑے ہونے کے بعد جب ان کو اس بارے معلوم ہونا شروع ہوتا ہے، تو اپنے سے مختلف لوگوں کو کمتر سمجھنا یا ان کا مذاق اڑانا …
Read More »ٹین ایجر اور ماں باپ کا جھگڑاکیسے ختم کیاجائے؟
ٹین ایجراوروالدین کے جھگڑے ٹین ایجر بچوں سے ماں باپ کا جھگڑا ایک حد تک تو فطری عمل ہے۔ جس طرح چھوٹے بچوں کی پرورش کے دوران بھی یہ چیز پیش آتی رہتی ہے۔ اوراس کی وجہ ظاہر ہے۔ کہ یہ بچے اب بالغ ہوکرخود مختاری کی جانب محوسفر ہوتے ہیں۔ لہذا وہ والدین کے مقابلے میں اپنا الگ نکتہ …
Read More »ٹین ایجر بچوں میں عزت نفس کی افزائش
ٹین ایجر بچوں میں عزت نفس ٹین ایجر بچے عام طورپر تصورذات ، خودی یا عزت نفس کا تصور اپنے ہم جولیوں سے اخذ کرتے ہیں۔ جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ اسے مستحکم نہیں کرپاتے۔ جبکہ کامیاب شخصیت کے لئے تصورذات کا مضبوط ہونا عمارت کی بنیاد کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کے بغیر انسان میں خوداعتمادی …
Read More »ٹین ایجر بچے اور والدین کے باہمی تعلقات
ٹین ایجر بچے اور والدین تعلقات تحریر : ڈاکٹرمحمد یونس خالد ٹین ایجر بچوں اوران کے والدین کے آپس کے تعلقات کی اگرہم بات کریں تو قابل غور نکتہ یہ ہے۔ کہ والدین اپنے ان بچوں کو کتنا وقت دیتے ہیں؟اس عمرمیں لڑکے گھر میں کتنا وقت گزارتے ہیں؟ اور گھر میں ہوتے ہوئے بھی الگ تھلک رہنا کیوں پسند …
Read More »بچے کی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ
تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ ڈاکٹرمحمدیونس خالد دنیا کی کسی بھی چیز کے بارے میں کچھ نیا سوچنا ، چیزوں کے پوشیدہ پہلووں پرغوروفکر کرنااورنیا آئیڈیاپیش کرنا تخلیقیت کہلاتا ہے۔ جس انسان میں یہ صلاحیت ہوتی ہے۔ وہ نئے زاویے سے چیزوں کے بارے میں سوچتاہے۔ ان میں پائے جانے والے غیر مربوط نکتوں کو ڈھونڈ کر ان کو اس اندازسے …
Read More »بچوں میں جذباتی توازن کیسے پیدا کریں؟
جذبات ہمارے وجود کا اہم ترین حصہ ہوتے ہیں۔ بلکہ یوں کہاجائے تو بے جا نہ ہوگا کہ انسان جذبات کا مرقع اور جذبات سے بھرپور ایک مخلوق کا نام ہے۔ انسان کے ذہن میں کسی بھی واقعہ سے ایک سوچ پیدا ہوتی ہے۔ اس سوچ کے ساتھ ہی اس کے اندر احساسات اور جذبات امڈنا شروع ہوجاتے ہیں۔ ایک ریسرچ کے مطابق سترہزار سوچیں انسان کے دماغ میں روزانہ پیداہوتی ہیں۔ کیونکہ انسانی دماغ سوچوں کا کھیت ہوتے ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ سوچ کے ساتھ ساتھ احساسات اور جذبات بھی انسان کے اندر پیداہوناشروع ہوجاتے ہیں۔ یوں روزانہ بنیادوں پر ہم ہروقت کسی نہ کسی احساس یا جذبات کا تجربہ کررہے ہوتے ہیں۔
Read More »بیٹی کی پیدائش اللہ کی عظیم نعمت
بیٹی کی پیدائش اور زمانہ جاہلیت زمانہ جاہلیت یعنی زمانہ قبل از اسلام میں عورت کو بوجھ سمجھا جاتا تھا ۔جس کے نتیجے میں اس کی پیدائش کو سخت ناپسند کیا جاتا تھا ۔قرآن کریم کی رو سے جس انسان کو یہ بتادیا جاتا کہ تمہارے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ تو اس کا منہ کالا ہوجاتا۔ اور وہ …
Read More »بچوں میں موبائل استعمال کا رجحان۔ والدین کیا کریں؟
اس وقت بچوں میں موبائل اور دیگر اسکرینوں کا استعمال مثلا کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، ٹی وی اور ٹیبلٹ وغیرہ کارجحان بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ خاص کر” کوڈ19 لاک ڈاون” کے بعد تو صورتحال یہ ہوگئی ہے۔ کہ بچے اسکرین اور موبائل کے بغیر رہناہی نہیں چاہتے۔ کسی زمانے میں ٹین ایجر کی اصطلاح استعمال ہوتی تھی۔ اب تو بچے …
Read More »زوجین کا تعاون تربیت کی بنیاد
زوجین کا باہمی تعاون گھر کے ماحول کی خوبصورتی، اور بچوں کی تربیت کے لئے نہایت اہم ہے۔ اور یہ چیز خود زوجین کی جذباتی ضروریات کی تکمیل کے لئے بھی بہت اہم ہے۔یہ عنوان ہمیں سکھاتاہے کہ اچھے والدین بننے کے لئے باہمی افہام وتفہیم اور ایک دوسرے پر اعتماد کو کیسے فروغ دیاجاسکتا ہے۔نیز یہ عنوان زوجین کے …
Read More »