Saturday, December 7, 2024
HomeLatestایلون مسک کا دوبارہ ٹوئٹر خریدنے کا عزم

ایلون مسک کا دوبارہ ٹوئٹر خریدنے کا عزم

ایلون مسک کا دوبارہ ٹوئٹر خریدنے کا عزم

ویب ڈیسک ؛ دنیا کے امیر ترین شخص اور معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک کا ٹویٹر خریدنے کا دوبارہ عزم ، ٹوئٹر کے نام خط میں معاہدہ پورا کرنے کا عندیہ ۔

سوشل میڈیا نیٹ ورک کے نام خط ،معاہدہ پورا کرنے کا عندیہ

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایلوں مسک نے ٹوئٹر کو ایک خط بھیجا ہے، جس میں اپنے ٹوئٹر خریدنے کے معاہدے کو پورا کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ٹیسلا کے مالک کے بیان کے بعد مارکیٹ میں ٹوئٹر کے شیئرز کی قدر میں اضافہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خبر سامنے آتے ہی مارکیٹ میں سوشل نیٹ ورک ٹوئٹر کے شیئرز کی قدر میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ایلون مسک کے خلاف دھوکا دہی کے مقدمے کی سماعت میں دو ہفتے باقی

کہانی میں یہ نیا موڑ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عدالت میں ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے ایلون مسک پر کیے گئے دھوکہ دہی کے کیس کی سماعت میں دو ہفتے رہ گئے ہیں ۔

دنیا کے امیر ترین شخص نے 44 بلین ڈالر کے معاہدے سے دست برداری کا اعلان کیا تھا

ایْلون مسک نے گزشتہ سال سال جولائی میں ٹوئٹر کی خریداری کے معاہدے سے دست برداری کا اعلان کیا تھا واضح رہے ایلون مسک نے 44 بلین ڈالر میں سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹوئٹر کو خریدنے کا معاہدہ کیا تھا ۔ جس سے دست برداری کے اعلان کے بعد ٹوئٹر انتظامیہ نے ان کے خلاف امریکی عدالت میں دھوکہ دہی کا مقدمہ دائر کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیئے:

عالمی یوم اساتذہ

RELATED ARTICLES

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments

عنایت شمسی on امی جان الوداع
Abdul Rauf mahar on قاری سعد نعمانی