ایجوتربیہ ڈاٹ کام کے پلیٹ فارم سے اسلام، ایجوکیشن، تربیہ، پیرنٹنگ، سیلف ڈویلپمنٹ کے علاوہ ٹورازم اور دیگر اہم موضوعات پر معیاری آرٹیکلز پیش کئے جاتے ہیں۔ جن میں سے ہر ایک کی کیٹیگریز ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ اگر آپ بھی ان میں سے کسی بھی موضوع پر لکھنے میں دلچسپی رکھتے ہوں۔ تو قلم اٹھائیے اور لکھیے۔ آپ کی تحریرکی قدردانی کی جائے گی۔ اور ویب سائٹ پر پبلش کی جائے گی۔ لیکن لکھنے سےپہلے مندرجہ ذیل نکات کو غور سے پڑھیے۔

آرٹیکل لکھتے وقت مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھیے۔

۔۔۔ آپ کا کانٹنٹ یونیک ہونا چاہیے۔ یعنی آپ خود لکھیے، کسی دوسرے کا لکھا ہوا آرٹیکل اپنے نام سے شائع کروانا پلیجرازم کہلاتا ہے۔ جو حکومت پاکستان کے قوانین کے مطابق قابل سزا جرم ہے۔ ایسا کانٹنٹ شائع نہیں کیا جائے گا۔

۔۔۔۔ آرٹیکل کم ازکم 1000 سے 1500 الفاظ پر مشتمل ہو۔

۔۔۔۔ آپ کا آرٹیکل ریسرچ بیسڈ ہو، اس میں کسی شخص، ادارے یا کسی مذہب ومسلک کو نشانہ نہ بنانا گیا ہو۔

۔۔۔  آرٹیکل کے جملے مختصر، زبان سلیس اور شستہ ہو۔ جس میں قاری کیلئے دلچسپی کا سامان ہو۔

۔۔۔ آرٹیکل ایم ایس ورڈ میں ٹائپ شدہ ہو۔

 ۔۔۔ آرٹیکل بھیجتے وقت اپنا نام و پتہ، ای میل ایڈریس، تعلیم ، مشاغل اور ٹیلی فون نمبر ضرور لکھیے۔

کالم نگار اپنی تحریر درج ذیل ای میل ایڈریس پر ہمیں ای میل کردیں۔

edutarbiyah@gmail.com

Scroll to Top