Sunday, December 8, 2024
HomeLatestڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کراچی میں بوگس بھرتیوں کا انکشاف

ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کراچی میں بوگس بھرتیوں کا انکشاف

ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کراچی میں بوگس بھرتیوں کا انکشاف

کراچی ،ویب ڈیسک ؛ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کراچی میں بوگس بھرتیوں کا انکشاف ، جعلی دستخطوں سے کلرک بھرتی ،صوبائی وزیر تعلیم نے معاملے کا نوٹس لے لیا ۔

ڈائریکٹر ایجوکیشن کے جعلی دستخطوں سے تقرر نامے تیار ہو رہے ہیں

بتایا جاتا ہے کہ کراچی ریجن میں ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن سکینڈری فرناز ریاض کے جعلی دستخطوں سے مافیا تقرر نامے تیار کر رہی ہے اور یہ جعلی دستخط اصل دستخط سے بالکل مختلف ہیں جن پر گزشتہ سال کی تاریخ درج ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم کا نوٹس ،ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کو انکوائری کی ہدایت

صوبائی وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے ان جعلی تقرریوں کا فوری نوٹس لے لیا ہے اور ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن فرناز ریاض سے معاملے کی جانچ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

فرناز ریاض نے تقرریوں کے حوالے سے رپورٹ صوبائی وزیر سردار شاہ کو بھیج دی

ڈائریکٹر اسکول فرناز ریاض نے ان تمام بھرتیوں کو بوگس قرار دیتے ہوئے رپورٹ وزیر تعلیم سندھ کو بھیج دی ہے۔فرناز ریاض کے مطابق ان کے دور میں غیر تدریسی بھرتی نہیں ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جامعہ کراچی نے بی ایس داخلوں کی تاریخ میں توسیع کر دی

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments

عنایت شمسی on امی جان الوداع
Abdul Rauf mahar on قاری سعد نعمانی