گونگا اور حافظ؟ ہے ناں بڑی عجیب بات! لیکن اب یہ کوئی اچھنبے کی بات نہیں رہی۔ سعودی شیخ کی یہ اچھوتی فکر اور اس کے مدرسے کی یہ منفرد طرز تعلیم اب مشرق بعید تک پھیل چکی ہے۔
Read More »سیلف ڈویلپمنٹ
دور جدید کا نوجوان اور ہماری ذمے مہ داریاں
نوجوان کسی بھی قوم کے معمار ہوا کرتے ہیں۔ ان کی تربیت قوم اور معاشرےپر فرض ہے۔ہر معاشرے میں نوجوان ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ معاشرے میں جو بھی تبدیلی آتی ہے نوجوان ہی لاتے ہیں
Read More »بچپن لوٹا دو
آج میں گھر کی چھت پر انگور کی خزاں رسیدہ بیل کے پاس بیٹھ کر "بچپن لوٹا دو" کی ورق گردانی کرنے لگا تو مجھے یوں محسوس ہوا کہ ہمارا بچپن بھی انگور کے ان بھورے پتوں کی طرح ہے جو شاخ سے گرے، کچھ وقت زمین پر رہے، کچھ دیر ہوا ان کو دائیں بائیں اڑاتے پھری اور نہ جانے اس کے بعد وہ اسی فضا میں کہیں کھو گئے
Read More »سال نو کی قرار دادیں
جب بھی نیا سال آنے والا ہوتا ہے تو نیو ایئر ریزولوشنز پر بات شروع ہو جاتی ہے، مختلف احباب اپنی قراردادیں شئیر کرتے ہوۓ پاۓ جاتے ہیں اور کچھ لوگ بڑے جوش و خروش کا بھی مظاہرہ کر رہے ہوتے ہیں
Read More »اسکلز اور مہارتوں کا شخصیت سازی میں کردار
زندگی میں اسکلز ، ہنر اور مہارتیں سیکھنا ہرانسان کی ضرورت ہوتی ہے۔جس انسان کے پاس زیادہ ہنراور مہارتیں ہوں گی، دنیا میں اس کی مانگ بھی زیادہ ہوگی اور وہ دنیا میں زیادہ بہتر طریقے سے زندگی گزارسکے گا۔کیونکہ لوگ ضرورت کے مطابق اس کی مہارتوں سے فائدہ اٹھائیں گے اور صاحب ہنر انسان کو اس کے ہنر کی قیمت اداکرکے وہ مہارت اس سےخرید لیں گے ، جس سے اس کو اچھی آمدن ہوسکتی ہے اور وہ اپنی زندگی بہتر طریقے سے جی سکتا ہے۔انسان کچھ خداداد صلاحیتیں لے کر دنیا میں پیدا ہوتا ہے لیکن بیشتر مہارتیں اپنے زمانے ، علاقے اورضروریات کے مطابق وہ سیکھ سکتا ہے۔
Read More »لیڈرشپ کے اوصاف
لیڈرشپ کے اوصاف کیا ہیں؟ یہاں پر ہم ان اوصاف کو بیان کریں گے، ان اوصاف کی تعیین میں دنیا کے سب سے بڑے قائد، لیڈر اورعظیم رہنما اللہ تعالیٰ کے آخری رسول حضرت محمدمصطفی ﷺکی سیرت وکردارکو بطور اسوہ حسنہ سامنے رکھیں گے۔جس نے صرف 23سال کے مختصر عرصے میں اللہ کی مددونصرت اور اپنی بہترین قائدا نہ صلاحیتوں کے ذریعے دنیا میں عظیم انقلاب برپاکیا اور لیڈرشپ کے عظیم معیارات اور اسٹینڈرڈز قائم کئے۔
Read More »سیلف مینجمنٹ اور ٹائم مینجمنٹ کامیابی کی کلید
زندگی کے لئے متعین کردہ اہداف اور مقاصد کو حاصل کرنا کامیابی کہلاتا ہے جس کی خواہش دنیاکا ہرانسان رکھتا ہے لیکن مقاصد کے حصول تک کا سفر یاجدوجہد سیلف مینجمنٹ کے بغیر ممکن نہیں ۔سلیف مینجمنٹ مستقل مزاجی کے ساتھ درست سمت میں جہدمسلسل کرنے کا نام ہے۔
Read More »کامیابی میں سوچ ، رویوں اور عادتوں کا کردار
سوچ انسانی دماغ کی پیداوار ہوتی ہے جودماغی نیورونز کے باہمی تعامل یا کسی رونما ہونے والے خارجی واقعے کا مشاہدہ کرنے سے انسانی دماغ میں پیدا ہوتی ہے۔یعنی انسانی دماغ سوچوں کا کھیت ہوتا ہے جہاں سے مختلف سوچ اورپھر ان سوچوں کے انڈے بچے پیداہوتے رہتے ہیں،یوں ہمارے دماغ میں ہر وقت سوچیں ہی سوچیں پیدا ہوتی ہیں۔
Read More »سوشل جینیئس بننا کامیابی کی ضمانت
سوشل جینیئس بنئے (Social Development) ڈاکٹر محمد یونس خالد (آرٹیکل "کامیاب شخصیت کی تعمیر” نامی زیر طبع کتاب سے ماخوذ ہے) انسان کے پانچ اہم ڈویلپمنٹ ایریاز (جن پرتعمیر شخصیت کے دوران باقاعدہ کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے)میں سے ایک اہم ایریاسوشل ڈویلپمنٹ کا ہے۔ یعنی انسان کو سوشل جینئس یا ایسا بننے کی کوشش کرنا چاہیے کہ وہ …
Read More »شخصیت کی تعمیر میں ایمان و یقین کا کردار
شخصیت کی تعمیر میں ایمان و یقین کا کردار ڈاکٹر محمد یونس خالد (یہ آرٹیکل "کامیاب شخصیت کی تعمیر” نامی کتاب سے ماخوذ ہے) روحانی ترقی (Spiritual Development) دین کی بنیاد ایمان بالغیب یا یقین کی وہ کیفیت ہےجس میں اللہ تعالیٰ کو اس کی تمام صفات کے ساتھ ہرجگہ حاضر و ناظر محسوس کیا جائے۔ استحضار کی یہ کیفیت جب …
Read More »جذبات کیا ہیں؟
انسان کے قلبی، ذہنی وفکری عمل اور نتیجے میں ظاہر ہونے والے کردار اور رویوں کو نفسیات کا نام دیا جاتا ہے جس کے بعض پہلووں کو جذبات کہتے ہیں جذبات جذبہ کی جمع ہے۔ یہ عربی زبان سے اردو میں آیا ہے جس کے معنی ہیں کسی چیز کو اپنی طرف کھینچنا۔ جذبات اس وقت پیداہوکر موثر ہوجاتے ہیں …
Read More »جسمانی صحت کے لئے چار بنیادی چیزیں
جسمانی صحت کے لئے چار بنیادی چیزیں ڈاکٹر محمد یونس خالد (یہ آرٹیکل ایجو تربیہ ڈاٹ کام کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر محمد یونس خالد کی زیر طبع کتاب "کامیاب شخصیت کی تعمیر” سے ماخوذ ہے) جسم کو صحت مند، بیماریوں سے محفوظ ، متوازن، چاق وچوبند اور مہذب بنانے کے لئے بنیادی طور پر چار چیزوں پر توجہ دینا ضروری …
Read More »