آغا خان یونیورسٹی کے اسٹاف اور طلباء کی بڑی تعداد کرونا کا شکار ہونے لگی

آغا خان یونیورسٹی کے اسٹاف اور طلباء کی بڑی تعداد کرونا کا شکار ہونے لگی

کراچی ،ویب ڈیسک ؛آغاخان اسپتال اور یونیورسٹی کا عملہ، اساتذہ اور طالبعلم بڑی تعداد میں کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے بذریعہ خط الرٹ جاری

اس حوالے سے انتظامیہ نے اسپتال اور یونیورسٹی میں تمام عملے اور طالبعلموں کو بذریعہ خط الرٹ جاری کردیا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ خط میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے عملے، اساتذہ، طالبعلموں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو رہی ہے۔

خط میں لکھا ہے کہ خوش قسمتی سے تمام افراد میں کورونا کی معمولی علامات سامنے آئی ہیں، کچھ افراد میں موسمی فلو کی علامات بھی سامنے آئی ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے ماحول میں اب بھی کورونا وائرس موجود ہے۔

ماسک پہننا اور 6 ماہ سے زائد عرصہ گزرنے والوں کو بوسٹر ڈوز لگوانا ہوگا ،ہدایت

انتظامیہ نے خط میں مزید لکھا ہے کہ نوجوان اور مضبوط قوت مدافعت والوں کو زیادہ خطرہ نہیں تاہم بزرگ افراد اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں۔
آغاخان اسپتال انتظامیہ نے اسپتال میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دے دیا ہے۔
انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ اسپتال کے عملے، اساتذہ اور طالبعلموں کے کورونا کے ٹیسٹ کیے جائیں گے اور کورونا ویکیسن لگے چھ ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے پر بوسٹر ڈوز لگوانا ہوگا

یہ بھی پڑھیں

بر صغیر کے تین بڑے نظامِ تعلیم

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top