Friday, December 6, 2024
HomeFundamentalsتربیت اولاد کے چند رہنما اصول

تربیت اولاد کے چند رہنما اصول

تربیت اولاد کے چند رہنما اصول


تربیت انسان سازی کا عمل ہے۔

اولاد کی تربیت کا دوسرا نام انسان سازی، شخصیت سازی یاتعمیرشخصیت ہے۔انسان جسم وروح، فکروعمل، جذبات و کیفیات، طبیعت ومزاج اور خواہشات وتمناوں کے مجموعے کا نام ہے۔ وہ بچہ ہویا بڑا، مرد ہو یا عورت، عالم ہویا جاہل ہرانسان اپنی پیدائش کے وقت ان تمام چیزوں کا پور ا پیکیج لے کردنیا میں آتا ہے۔ ان تمام کیفیات وعوارض کو مثبت سمت دینے اور اعتدال پر رکھنے والے انسان کو متوازن شخصیت کہا جاتا ہے۔ کسی بچے کی تربیت کرنے کا یہی مطلب ہے کہ ان تمام عوارض وکیفیات کو مثبت سمت دینے اور اعتدال پر رکھنے کی کوشش کرنے میں اس فرد کی مدد کی جائے۔ چنانچہ تربیت باقاعدہ ایک آرٹ ہے اور سائنس بھی۔جسے سیکھنے کے لئے والدین اور اساتذہ کو باقاعدہ محنت اور جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔

تربیت اولاد کے چند رہنما اصول
تربیت سازی میں والدین کی ذمہ داری

تربیت کا عمل کسی زمانے میں بھی آسان نہیں رہا۔ ہرزمانے میں والدین اور مربی حضرات نے اس پر بہت کام کیا ہے۔ اور جس انسان کی تربیت پرجتنازیادہ کام کیا گیا ،وہ اپنے لئے اور معاشرے کے لئے اتنا ہی مفید ثابت ہوا۔بلکہ ایسے لوگوں نے تاریخ کے اوراق میں جگہ پائی۔چنانچہ تاریخی شخصیات کے سوانح حیات کو پڑھیں تو یہی معلوم ہو گا ۔کہ ان کی زندگی اور شخصیت سازی پر کوئی غیرمعمولی کام کیا گیا تھا۔ اولادکی تربیت اور تعمیر شخصیت کا عمل آج کے دور میں پہلے کے مقابلے میں کئی گنامشکل ہوگیا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ پہلے انسانی شخصیت پربرے اثرات ڈالنے والے عوامل ذرا کم تھے۔

جدیدٹیکنالوجی نے تربیت کو متاثرکیا۔

 ان عوامل میں  بچوں کی داخلی کیفیات کے علاوہ گھرکا قریبی ماحول ہوا کرتا تھا ۔اب ان عوامل میں کئی چیزوں کا اضافہ ہوگیا ہے۔ جن میں سے ایک اہم  عامل جدیدٹیکنالوجی ہے۔ جس نے ہرانسان کو خاص کرنئی نسل کو شدیدطور پر متاثر کیا ہے۔ اب صرف قریبی ماحول ہی اس کی تربیت پر اثرانداز نہیں ہوتا ۔بلکہ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے پوری دنیا کے ماحول تک اس کی رسائی ہوگئی ہے۔ دنیا کا ہرکلچر اور ہر تصور فنگر ٹپس پر اس کو میسرآجاتا ہے۔ جس میں اچھا اور برا ہرقسم کا مواد موجود ہوتاہے۔اور یقینا اس تمام عمل سے ذہنی طورپر بچوں کا متاثرہونا فطری امر ہے۔

تربیت سازی میں والدین کا کردار
جدید ٹیکنالوجی تربیت پر اثر انداز ہوگیا ہے

آج کے دور میں جب بچوں کی اچھی تربیت اور تعمیر شخصیت کی بات کی جائے تو پہلے کے مقابلے میں اس کے چیلنجز کئی گنا بڑھ چکے ہیں۔ان چیلنجز کو قبول کرکے ان سے نمٹنے کے لئے والدین کو پوری طرح اپنے آپ کو تیارکرنا پڑے گا۔تربیت کے پو رےپروسس اور پروگرام  کوسمجھنا ہو گا۔ اور بچوں کی نفسیات کے ساتھ دورجدید کے چیلنجز کا بھی ادراک کرنا ہوگا۔ ورنہ والدین کے لئے اس مرحلے سے کامیابی کے ساتھ گزرنا بہت مشکل کام ہوسکتا ہے۔تربیت اولاد کے حوالے سے دور حاضر کے چیلنجز کا کامیابی کے ساتھ سامنا کرنے کے لئے ا س ویب سائٹ کے آرٹیکلز میں  کچھ رہنما اصول پیش کیے جائیں گے۔ تاکہ بچوں کی تربیت کے میدان میں والدین آسانی سے کامیابی حاصل کرسکیں۔

بچوں کی تربیت میں حلال وطیب غذا کا کردار

RELATED ARTICLES

2 COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments

عنایت شمسی on امی جان الوداع
Abdul Rauf mahar on قاری سعد نعمانی