سندھ کے تمام سرکاری اساتذہ کا بائیو میٹرک ریکارڈ چار ہفتوں میں پیش کرنے کی ہدایت
کراچی، ویب ڈیسک؛ سندھ حکومت نے چار ہفتوں میں صوبے بھر صوبہ سندھ کے اساتذہ کا مکمل بائیو میٹرک ریکارڈ طلب ۔ڈی ای اوز کو چار ماہ میں اساتذہ کا مکمل ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت ۔
صوبائی محکمہ تعلیم نے تمام ای ڈی اوز کو احکامات جاری کر دئے
تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ تعلیم نے صوبے بھر کے سرکاری اساتذہ کا مکمل بائیو میٹرک ریکارڈ طلب کرلیا ۔سیکریٹری تعلیم نے تمام ای ڈی اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ چار ہفتوں کے اندر تمام سرکاری اساتذہ کا ریکارڈ پیش کریں ۔
سیکرٹری تعلیم اکبر لغاری کی جانب سے بائیو میٹرک کے اختیارات ضلعی ایجوکیشن افسران کو تفویض
دوسری جانب سندھ کے سیکریٹری تعلیم اکبر لغاری نے اساتذہ کے بائیو میٹرک کے اختیارات سندھ کے ضلعی ایجوکیشن افسران کو منتقل کردیئے ہیں۔