جامعہ کراچی کے پولٹری سائنس کے طلباء کی جانب سے پرندوں کی نمائش کا انعقاد

جامعہ کراچی کے پولٹری سائنس کے طلباء کی جانب سے پرندوں کی نمائش کا انعقاد

کراچی، ویب ڈیسک ؛جامعہ کراچی میں پرندوں کی نمائش ، ملکی وغیر ملکی مرغیاں، بطخیں اور خوشنما رنگوں والے پرندے عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جامعہ کراچی کے بی ایس پولٹری سائنس کے طلباء نے پرندوں کی بحالی، افزائش، بچاؤ، صحت کی دیکھ بھال اور ٹیمنگ کے ساتھ ہی ساتھ ماہرین کے تجربات سےآگاہی کے لئے پرندے اکھٹے کئے اورنمائش سجائی ۔

بیس سے زائد اسٹالز پر 30 نسلوں کے100 سے زائد پرندے عوامی توجہ کا مرکز بن گئے

نمائش کا افتتاح رئیسہ کلیہ علوم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ بانو نے کیا جبکہ نمائش میں پرندوں کے بیس سے زائد اسٹالز لگائے گئے جس میں تقریباً تیس نسلوں کے سو سے زائد پرندے عوام کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

کارنش کراس، براون لیگورن،مصری مرغیاں،مختلف نسلوں کی بطخوں ، رنگا رنگ پرندوں اور اکلوتے اژدہے کو شرکاء نے بہت پسند کیا۔
انگلینڈ ، جرمنی ، یورپ ، لوکل بریڈ کے پرندے ، سلکی، وائٹ کو شمسو، کوچنس، گولڈن پف مور اور مختلف نسلوں کے طوطے بھی نمائش کا حصہ تھے، شرکاء نے نایاب نسل کی مرغیوں کو نہ صرف خوبصورتی کے باعث پسند کیا بلکہ کاروباری لحاظ سے بھی دلچسپی لی۔

مقصد طلباء کو اگاہی دینا اور ماہرین کے تجربات سے مستفید کرنا ہے ،پروفیسر تاثیر احمد

صدرشعبہ فعلیات جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر تاثیر احمد خان نے کہا کہ مذکورہ نمائش کا مقصد شعبہ ہذا اور بالخصوص پولٹری سائنس کے طلبہ کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کرنا اوراس شعبہ کے ماہرین کے تجربات سے روشناس کرانا ہے۔

پرندوں کے شعبے پر توجہ دے کر ملکی برآمدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے ، طلباء کے تاثرات

اس موقع پر طلباء کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی میں پرندوں کی بہت مانگ ہے ، متحدہ عرب امارات کی کرنسی میں بھی فیلکن بنا ہوا ہے۔ ہمیں چاہئیے کہ ان سے شناسائی حاصل کر کے اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کریں، برازیل اور چائنا میں پولٹری کی وجہ سے معیشت مضبوط ہوئی ہے۔ بیرون ملک انڈوں اور گوشت کی مانگ بہت ہے اس شعبے پر توجہ دے کر ہم اپنی برآمدات نہیں بڑھا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جامعہ کراچی کے اساتذہ کا تدریسی اور انتظامی امور کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top