مون سون کی تازہ بارشوں سے 76 اموات
ویب ڈیسک ؛ مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان کی تفصیل سامنے آگئی ،نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے حالیہ مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی ۔
ملک بھر میں اب تک 76 اموات واقع ہوئیں ، این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی
این ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں حالیہ مون سون بارشوں سے اب تک مجموعی طور پر 76 اموات ہوئی ہیں۔
مجموعی طور پر 30 مرد ،15 خواتین اور 31 بچے لقمہ اجل بنے
جون کی 25 تاریخ سے شروع ہونے والی مون سون بارشوں کی وجہ جاں بحق ہوئے والوں میں 30 مرد، 15 خواتین اور 31 بچے شامل ہیں۔
پنجاب میں سب سے زیادہ ہلاکتیں, کےپی دوسرے ،بلوچستان تیسرے نمبر پر
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 9 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوئے ہیں، پنجاب میں 5 اور خیبرپختونخوا میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں مرنے والوں کی تعداد 48 ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں 20، بلوچستان میں 5 اور آزاد کشمیر میں 3 اموات رپورٹ کی گئیں۔
کل 133 افراد زخمی ہوئے ،78 گھروں کو نقصان پہنچا
این ڈی ایم اے نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ مون سون بارشوں کی وجہ سے 133 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 49 مرد، 38 خواتین اور 48 بچے ہیں، جبکہ ملک بھر میں مجموعی طور پر 78 گھروں کو نقصان پہنچا۔