مافیا بارش کا جمع شدہ پانی فروخت کرنے لگی
کراچی (ویب ڈیسک)کراچی میں ٹینکر مافیا بارشِ کا جمع شدہ پانی فروخت کرنے لگی،شہری نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر چلا دی، حکام سے نوٹس کا مطالبہ

مافیا بارش کا جمع شدہ پانی شہریوں کو فروخت کرنے لگی

کراچی (ویب ڈیسک)کراچی میں ٹینکر مافیا بارشِ کا جمع شدہ پانی فروخت کرنے لگی،شہری نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر چلا دی، حکام سے نوٹس کا مطالبہ

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مافیا کی واردات پکڑی گئی

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس کے قریب ایک نشیبی جگہ پر بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے جہاں سے ٹینکر مافیا پمپس کے ذریعے ٹینکر بھرتے اور شہر کے مختلف علاقوں کو سپلائی کرتے پکڑی گئی ۔ کراچی کے ایک شہری نے واردات کی ویڈیو بنا کر وائرل کر دی۔

واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹس سے منسلک ٹینکرز بھی شامل

ویڈیو میں واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹس سے پانی سپلائی کرنے والے ٹینکر بھی نظر آتے ہیں ،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ٹینکرز سڑک پر لائن لگا کر کھڑے ہیں اور نشیں جگہ سے واٹر پمپس کے ذریعے پانی بھر رہے ہیں ۔

شہری نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر چلا دی

ویڈیو جاری کرنے والے شہری کا کہنا ہے کہ وہ کچھ دن سے ٹینکر مافیا کی اس واردات کو دیکھ رہا تھا اس کے بقول اس نے ویڈیو اس لیے بنائی تاکہ متعلقہ حکام معاملے کا نوٹس لیں ۔

مون سون کا چوتھا اسپیل 6 اگست کو کراچی میں داخل ہوگا

Check Also

اسلام میں عورت

دین اسلام میں عورت کا مقام

دین اسلام دین فطرت ہے جس نے عورت کو معاشرے میں جو عزت مقام  ومرتبہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے