لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اور بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کے وائس چانسلرز کی تقرری کر دی گئی

لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اور بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کے وائس چانسلرز کی تقرری کر دی گئی

کراچی ، ویب ڈیسک ؛ حکومتِ سندھ کی جانب سے صوبے کی 2 میڈیکل جامعات میں وائس چانسلر کے عہدے پر تقرری کر دی گئی۔

سندھ حکومت نے ڈاکٹر اکرام الدین اور ڈاکٹر نصرت شاہ کی بہ طور وی سی تقرری کی منظوری دے دی

تفصیلات کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر اکرام الدین اجن کو لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو کا وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ کا شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے وائس چانسلر کے طور پر تقرر کیا گیا ہے۔

محکمہ یونیورسٹی اینڈ بورڈز نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،تقرری چار سال کے لئے ہوگی

صوبے کی سرکاری جامعات کی کنٹرولنگ اتھارٹی کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی منظوری کے بعد یہ تقرریاں کی گئی ہیں۔
محکمہ یونیورسٹی اینڈ بورڈز نے تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق یہ تقرریاں چار سال کے لئے کی گئی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

پرانا ماسٹر پروگرام اور دو سالہ گریجویشن پروگرام بحال نہیں ہوگا ،ہائیر ایجوکیشن کمیشن

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top