ڈی جے سائنس کالج میں خلاف میرٹ ہونے والے داخلے منسوخ کرنے کا عمل شروع

ڈی جے سائنس کالج میں خلاف میرٹ ہونے والے داخلے منسوخ کرنے کا عمل شروع

کراچی ،ویب ڈیسک ؛ کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ نے ڈی جے گورنمنٹ سائنس کالج میں سی، ڈی اور ای گریڈ کے دیے گئے داخلوں کی منسوخی کا عمل شروع کردیا ہے ۔جمعرات کو 10 طلبہ کے داخلے منسوخ کر دئے گئے ۔

شعبہ کمپیوٹر سائنس کے دس طلباء کے داخلے کالعدم، متاثر طلباء کو متبادل کالجز بھیج دیا گیا

جن طلباء کے داخلے منسوخ کیے گئے ہیں ان کا تعلق شعبہ کمپیوٹر سائنس سے ہے، ان طلباء کو میرٹ سے ہٹ کر داخلہ دیا گیا تھا، ان تمام طلبا کو اب دیگر متبادل کالجز بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی داخلہ کمیٹی کے تحت انٹر سال اول کے داخلوں میں ڈی جے سائنس کالج کا میرٹ اے ون گریڈ پر بند ہوتا ہے۔

میٹرک میں سی،ڈی اور ای گریڈ لینے والوں کو داخلہ دیا گیا تھا ،میرٹ اے ون گریڈ ہے

ڈی جے سائنس کالج کے پرنسپل راشد مہر نے داخلوں کی منسوخی کی تصدیق کردی تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ داخلے انہوں نے نہیں بلکہ مرکزی داخلہ کمیٹی نے منسوخ کیے ہیں اور فی الحال ایسے طلبہ کے داخلے منسوخ کیے گئے ہیں جن کا میٹرک میں سی ، ڈی اور ای گریڈ تھا۔

اے گریڈ والے طلباء کے داخلے منسوخ نہیں کیے جا رہے ، پرنسپل راشد مہر

پرنسپل کا ان کا کہنا تھا کہ جمعرات کی صبح کالج میں جن طلباء نے احتجاج کیا تھا وہ سب اے گریڈ کے حامل طلبہ تھے اور ان کو خدشہ تھا کہ ان کے داخلے بھی منسوخ ہوجائیں گے تاہم ہم نے انھیں بتایا کہ اے گریڈ کے حامل طلبہ کے داخلے منسوخ نہیں کیے جارہے ۔

 

یہ بھی پڑھیئے

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 21 دسمبر سے شروع ہوں گی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top