پوری دنیا کے اہل دانش اور اقوام متحدہ سمیت متعدد عالمی تنظیمیں متنبہ کر رہی ہیں کہ ہماری دنیا میں وسائل خطرناک حد تک کم ہو رہے ہیں اور بڑھتی آبادی کا بوجھ ہمارا یہ سیارہ نہیں اٹھا پا رہا ہے ۔ طاقتور ممالک سمیت ہر ذمہ دار ملک کو چاہیئے کہ بروقت اقدامات کر لے کہیں ایسا نہ ہو دیر ہو جائے اور دنیا کو ایک خطرناک غذائی بحران یا قحط کا سامنا کرنا پڑے۔
Read More »تازہ ترین
دنیاکاتباہ ہوتا ایکو سسٹم اور معدومیت کا شکار جنگلی حیات
میں سیاست کی بات کیوں کروں ؟ کیا میرے لیے سب اچھا ہے اور کیا میری آنے والی نسلوں کے لیے سب اچھا ہے کہ میں سیاست جیسے دقیق موضوع پر بات کر کے اپنا اور اپنے قارئین کا وقت ضائع کروں ؟ نہیں میرے لیے اور میری آنے والی نسلوں کے لیے سب اچھا نہیں ہے ، میرے اردگرد کا ماحول تیزی سے خراب ہو رہا ہے، گلوبل وارمنگ کے نتیجے میں میرے وطن کے موسم شدید ہوتے جا رہے ہیں، میرے وطن میں جنگلات کاٹنے والا مافیا آزاد گھوم رہا ہے اور ایک نہر کا کنارہ ایسا نہیں بچا جہاں درخت صحیح سلامت ہوں۔
Read More »حکیم محمد سعید ایک عہد ساز شخصیت
حکیم محمد سعید 9 جنوری 1920 کو متحدہ ہندوستان کے شہر دہلی میں پیدا ہوئے ، ان کے والد ایک جدید تعلیم یافتہ تھے، دو سال کی عمر میں والد کا سایہ شفقت سر سے اٹھ گیا ، ان کی پرورش ان کی والدہ اور بڑے بھائی حکیم عبد الحمید خان نے کی۔
Read More »جوائنٹ فیملی سسٹم اور بچوں کی تربیت
فیملی سسٹم یا خاندانی نظام بنی نوع انسان کا ایک ایسا بہترین ادارہ ہے جہاں انسان پل کر جوان ہوتاہے۔ اور معاشرے میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہوجاتاہے۔ یہ خاندانی نظام اس وقت سے قائم ہے جب سے انسان اس دنیا میں آباد ہوا۔ حضرت آدم علیہ السلام کی ایک پسلی سے حضرت حوا علیہا السلام کو پیداکرکے اللہ تعالی نے اس فیملی سسٹم کا آغاز فرمایا۔
Read More »تخلیقی صلاحیتوں کو کیسے اجاگر کریں ؟
تخلیقیت کا بنیادی انحصار دوچیزوں پر ہوتا ہے نیا سوچنا اور نئی چیز وجود میں لانا۔ یعنی تخلیقی ذہن کا حامل انسان پہلے نہایت گہرائی میں جا کر کسی چیز پر غور وفکر کرتا ہے دنیا میں پہلے سے پائے جانے والے اس چیز کے تمام ماڈلز کو سامنے رکھتا ہے اور پھر ان ماڈلز سے ہٹ کر کوئی نیا ماڈل پیش کرتا ہے یہی تخلیق کہلاتی ہے۔
Read More »دینی مدارس، عصرحاضر کے تقاضے
دینی مدارس نے دینی علوم کے فروغ اور معاشرے کی اصلاح کے لیے ہر دور میں انتہائی محنت اور جستجوکے ساتھ اپنی ذمے داریوں کو نبھانے کی بھرپورکوشش کی ہے۔ معاشرے نے بھی اعتماد کرتے ہوئے بچوں کی ایک بڑی تعداد دینی مدارس کے سپرد کی، یہی وجہ ہے ان کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، تاہم دینی مدارس کو مقدار میں اضافے کے ساتھ معیار میں کمی کا مسئلہ ضرور درپیش ہے، کیونکہ تحقیقی و علمی مزاج ان سے مفقود ہوتا جارہا ہے۔
Read More »دنیا کا سب سے زیادہ صفائی پسند ملک سنگاپور
سنگاپور کے پاس تیل اور کوئلے جیسے قدرتی وسائل موجود نہیں، اس کے باوجود اس کا شمار ترقی یافتہ ملکوں میں ہوتا ہے۔ قدرتی وسائل سے محرومی کے باوجود اس ملک کے پاس ایک چیز ایسی ہے جو کسی اور کے پاس نہیں۔ یہ ہے اس کا محل وقوع۔
Read More »سر سید احمد خان کا علی گڑھ کالج
ہندوستان کی تیسری سب سے بہترین یونیورسٹی علی گڑھ یونیورسٹی ہے جو انڈیا ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے مسلمانوں کا مشترکہ تعلیمی ورثہ ہے۔ جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کو جدید سائنسی علوم سے روشناس کرانے اور ان کو نوآبادیاتی دور کی برٹش انڈین بیوروکریسی سے منسلک کرنے میں علی گڑھ یونیورسٹی نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
Read More »قومی سیرت کانفرنس 2022، آنکھوں دیکھا حال
12 ربیع الاول 1444ھ بمطابق 9 اکتوبر 20122ع بروز اتوار قومی سیرت کانفرنس سیرینا ہوٹل اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ وفاقی وزارت مذہبی امور اس کا ہر سال اہتمام کرتی ہے۔ اس کانفرنس میں سال کے دوران سیرت پر لکھی جانے والی کتابوں اور وزارت مذکورہ کی جانب سے سیرت طیبہ کے موضوع پر منعقد کرائے جانے والے مقابلوں میں اول دوم سوم آنے والے مقالہ نگاروں کو انعامات دئے جاتے ہی
Read More »محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان
آج پاکستان کے مایہ ناز ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پہلی برسی ہے، پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے ڈاکٹر عبد القدیر خان گزشتہ سال 10 اکتوبر کو ہم سے بچھڑ گئے تھے ۔
Read More »کردار کی اہمیت اور کردار سازی کے رہنما اصول
تعمیرشخصیت کااہم ترین پہلو کرداری سازی ہے، کردار پر سمجھوتہ شخصیت کی تعمیر پر سمجھوتے کے مترادف ہے۔ اگرکردار نہیں تو تعمیر شخصیت کا وجود ہی نہیں۔
Read More »ہادی عالم کی محبت ہر امتی کا سرمایہ
کرہ ارض پر موجود کوئی بھی کلمہ خواں ایسا نہیں جو محسن انسانیت، فخر دوعالم، مرسلین کے تاجدار، سیدابرار، نورمجسم، وجہ باعث تخلیق کائنات، فخر موجودات، مظہر رحمت، محسن عالم، مخزن رحمت، سرورکونین، محسن اعظم، مجسم رحمت، ہادی عالم رحمة للعالمین، آمنہ کے لال صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خود سے زیادہ محبوب نہ رکھتا ہو
Read More »