بلوچستان یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے
ویب ڈیسک ؛ بلوچستان یونیورسٹی میں مالی بحران شدت اختیار کر گیا ۔ یونیورسٹی کے اساتذہ اورملازمین تنخواہوں کی عدم فراہمی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں جامعہ بلوچستان کےاساتذہ و ملازمین اپنے اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج ہوگئے ۔ اسٹاف نے جامعہ بلوچستان کے باہر تنخواہوں کی عدم فراہمی خلاف مظاہرہ کیا۔
مالی بحران کے باعث جامعہ میں تمام کام متاثر ،تخواہوں تک کے پیسے نہیں
مظاہرین کا کہنا تھا کہ مالی بحران کے باعث یونیورسٹی میں تمام کام رک گئے ہیں۔صوبائی حکومت پہلے سے ہی مالی بحران کی زد میں ہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں اساتذہ اور ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی تک کے لئے فنڈ نہیں ہے۔ ان حالات کے پیش نظر اساتذہ اور ملازمین کو شدید مالی اور معاشی مشکلات کا سامنا ہے ۔
صوبائی حکومت اور متعلقہ حکام معاملے کا فوری حل نکالیں ، مظاہرین کا مطالبہ
اس موقع پر احتجاجی اساتذہ اور ملازمین نے صوبائی حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کے مسائل ادراک کیا جائے اور جلد از جلد کوئی حل نکالا جائے ۔
یہ بھی پڑھیں
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے تیار پریکٹیکل نوٹ بک پر پابندی عائد کر دی