ایشیا کرکٹ کپ سری لنکا سے عرب امارات منتقل

کراچی (ویب ڈیسک) ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سری لنکا سے متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا اعلان کر دیا ، سری لنکا نے ملک میں جاری سیاسی اور معاشی بحران کے باعث ٹورنامنٹ کی میزبانی سے معذرت ظاہر کی تھی ۔

ٹورنامنٹ 27اگست کو شروع ہوگا،ٹوئنٹی فارمیٹ میچز ہوں گے

ایشیا ٹوئنٹی کرکٹ کپ 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا جس کے مین راؤنڈ میں بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں ہوں گی ، جبکہ متحدہ عرب امارات، نیپال،عمان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں کوالفائی راؤنڈ کھیلیں گی ۔

ایشیا کپ میزبانی سری لنکا کے پاس ہی رہے گیا

ایشین کرکٹ کونسل کے اعلامیے کے مطابق ٹورنامنٹ کی میزبانی سری لنکا کے پاس ہی رہے گی۔ ایشیا کپ کے وینیو کی تبدیلی کا فیصلہ متفقہ طور پر کیا گیا ہے۔

فیصلے کی وجہ سیاسی اور معاشی بحران قرار

صدر اے سی سی کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے لوگ کرکٹ سے بہت پیار کرتے ہیں، ہم نے ایونٹ سری لنکا میں منعقد کرنے کی بہت کوشش کی لیکن سری لنکا کے حالات اس کے لیے سازگار نہیں تھے ۔اس لئے سری لنکن حکومت نے ایونٹ کے انعقاد سے معذرت ظاہر کی ۔

یہ بھی پڑھئیے

قومی اسکواڈ کا اعلان

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top