Saturday, December 7, 2024
HomeLatestداؤد انجینئرنگ یونیورسٹی ، چار سالہ بی ایس ڈگری پروگرام کی منظوری

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی ، چار سالہ بی ایس ڈگری پروگرام کی منظوری

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی ، چار سالہ بی ایس ڈگری پروگرام کی منظوری

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی اکیڈمک کونسل نے سیشن برائے 2023-2022ء میں بیچلر آف سائنس (بی ایس ) کے لیے 4 سالہ نئے ڈگری پروگرام ’سول انجینئرنگ ٹیکنالوجی‘ کی منظوری دے دی۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے این او سی لی جائے گی

اس ڈگری پروگرام کے لیے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے این او سی لی جائے گی جب کہ یونیورسٹی کے نئے کثیر الشعبہ ریسرچ جرنل کے آغاز اور اشاعت کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کا نام ’STEAM‘ رکھنے کی منظوری دی گئی ہے۔

وائس چانسلر کی صدارت میں اکیڈمک کونسل کا اجلاس، اہم فیصلے منظور

کونسل کا 18واں اجلاس جامعہ کے کانفرنس روم میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فیض اللّٰہ عباسی کی زیرِ صدارت منعقد کیا گیا۔
شعبہ بیسک سائنسز اینڈ ہیومنٹیز کے تحت انڈسٹریل کیمسٹری میں ایم فل، شعبۂ پیٹرولیم اینڈ گیس اور سول انجینئرنگ کے تحت ایم ایس پروگرام شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

نئے پروگرامز کا آغاز ادارے کے استحکام اور ترقی کی مثال ہے،ڈاکٹر فیض اللہ عباسی

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللّٰہ عباسی نے کہا کہ نئے پروگرامز کا آغاز داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کے استحکام اور ترقی کی مثال ہے۔

اجلاس میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالوحید بھٹو، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سید آصف علی شاہ، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ ڈاکٹر ذیشان میمن، ڈین فیکلٹی آف انفارمیشن سائنسز اینڈ ہیومنٹیز ڈاکٹر غلام عباس کاندھڑو، ڈین آرکیٹیکچر، پلاننگ اینڈ سول انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر یاسرہ نعیم پاشا، ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹر سسٹم، الیکٹریکل، الیکٹرونک اور ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد زاہد تونیو، سابق وائس چانسلر مہران انجینئرنگ یونیورسٹی اے آر میمن، محکمۂ کالج ایجوکیشن کے نمائندے فقیر محمد لاکھو اور یونیورسٹی کے تمام شعبوں کے چیئرپرسنز نے اجلاس میں شرکت کی۔

 

یہ بھی پڑھئیے:

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹر کامرس ریگولر کے نتائج کا اعلان کر دیا

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments

عنایت شمسی on امی جان الوداع
Abdul Rauf mahar on قاری سعد نعمانی