یہ کتاب کون پڑھے؟
یہ کتاب کون پڑھے؟
یہ کتاب کسی بھی ایج گروپ کے بچوں کے والدین ، اساتذہ اور مربی حضرات کے لئے خاص تحفہ ہے۔خصوصا جو والدین اور اساتذہ ٹین ایجر بچوں(جوان لڑکوں اور لڑکیوں) کے مایوس کن رویوں کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں ان کے لئے یہ کتاب بڑی نعمت ثابت ہونے والی ہے۔جو لوگ شادی شدہ ہیں ابھی ان کی اولاد نہیں ہوئی یا وہ لوگ جو ابھی شادی کی تیاری کررہے اور شریک حیات کے انتخاب کے مرحلے میں ہیں ان سب کے لئے بھی یہ کتاب بہترین انتخاب ہے۔ کیونکہ اس کتاب میں بچوں کی معیاری تربیت کا پور اسٹرکچر ہی نہیں بلکہ اس میں کامیاب خاندانی زندگی کوبھی اسلامی اور نفسیاتی اصولوں کے مطابق بیان کیا گیا ہے۔لہذا ہرفرد جودنیا وآخرت میں کامیاب ہونا چاہتا ہےاور کامیاب نسل کو پروان چڑھاناچاہتا ہے یہ کتاب اس کے لئے ہے۔ یہ کتاب ہرگھر اور ہرفرد کی ضرورت ہے نیز اپنے پیاروں کو تحفہ(گفٹ) کرنے کے لئے بھی یہ کتاب شاندار انتخاب بن سکتی ہے۔
یہ بھی ضرور پڑھئے
یہ کتاب کیسے پڑھیں؟
کتاب تحفہ والدین ضرور پڑھیےلیکن کیوں؟
ایک بہترین تعلیمی و تربیتی ادارہ