Friday, November 22, 2024
HomeLatestسندھ کے سرکاری کالجوں کے سالانہ امتحان میں شرکت کے لئے 70...

سندھ کے سرکاری کالجوں کے سالانہ امتحان میں شرکت کے لئے 70 فیصد حاضری لازمی قرار

سندھ کے سرکاری کالجوں کے سالانہ امتحان میں شرکت کے لئے 70 فیصد حاضری لازمی قرار

کراچی ، ویب ڈیسک ؛ سندھ بھر کے سرکاری کالجوں میں سالانہ امتحان میں شرکت کے لئے 70 فیصد حاضری لازمی قرار دے دی گئی طالبعلم اب غیرحاضر رہنے کی سزا بھگتیں گے۔

کالج پرنسپل فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنائیں ، سیکرٹری تعلیم کو ہدایت

سیکرٹری کالجز سندھ نے ہدایت کی ہے کہ کالج پرنسپلز احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے سالانہ امتحان میں بیٹھنے کے لیے کالج میں 70 فیصد حاضری لازم قرار دیدی ہے۔

غیر حاضری کرنے والے طلباء کو سزائیں ملیں گی

اعلامیے کے مطابق کم حاضری والے طلبا کو امتحان میں بیٹھنےکی اجازت نہیں ہو گی، اطلاق صوبے کے تمام سرکاری کالجوں پر ہو گا۔فیصلے کے بعد کالجز کے غیر حاضری کرنے والے طلباء کو سزائیں ملیں گی ۔

جامعہ کراچی کا سینڈیکیٹ اجلاس،5 لیکچرز کے تقرر کی منظوری دی گئی

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments

عنایت شمسی on امی جان الوداع
Abdul Rauf mahar on قاری سعد نعمانی