روس کی آٹھ جامعات میں پاکستانی طلباء کو اسکالر شپس کی پیش کش
کراچی (ویب ڈیسک) روس کے نائب قونصلر کا محمد علی جناح یونیورسٹی کےدورہ; روس کی آٹھ جامعات میں پاکستانی طلبہ کو اسکالر شپس بھی فراہم کرنے کا اعلان ۔
محمد علی جناح یونیورسٹی اور روسی جامعات مشترکہ تعلیمی پروگرام شروع کریں گی
دورے کے دوران روسی نائب قونصلر نے محمد علی جناح یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر شیخ سے ملاقات کی ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ روس کی 8جامعات محمد علی جناح یونیورسٹی کے ساتھ مشترکہ تحقیق و تعلیم اور مختلف تعلیمی پروگرام شروع کریں گی۔
دونوں ممالک کے طلباء کو ایک دوسرے کی ثقافت سمجھنے کا موقع ملے گا
روسی نائب قونصلر نے کہا کہ روسی جامعات کے افسران پاکستان کا دورہ کریں گے ، محمد علی جناح یونیورسٹی پہلی یونیورسٹی ہے جس کے ساتھ مشترکہ پروگرامز کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ تعلیمی پروگرامات کے ذریعے دونوں ممالک کے طلباء کو ایک دوسرے کی ثقافت ، رسم و رواج اور اقدار کو سمجھنے کا موقع ملے گا ۔