Sunday, December 8, 2024
HomeLatestاردو زبان کا آغاز روحانی شاعری سے ہوا ،افتخار عارف

اردو زبان کا آغاز روحانی شاعری سے ہوا ،افتخار عارف

اردو زبان کا آغاز روحانی شاعری سے ہوا ،افتخار عارف

کراچی،ویب ڈیسک؛ اردو زبان کا آغاز ہی روحانی شاعری سے ہوا، حمد، نعت، مرثیہ شاعری کی صفت ہیں، رہیں گی لیکن یہ شاعری ادب کی جمالیات کے ساتھ لکھنا بہت ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار معروف شاعر و دانشور افتخار عارف نے آرٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے منعقدہ عالمی اردو کانفرنس کے دوسرے روز کے تیسرے سیشن ”اکیسویں صدی میں تقدیسی ادب“ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

نعت کی صنف صرف اردو میں قائم رہ سکی ،اردو کانفرنس سے خطاب

افتخار عارف نے مزید کہا کہ نعت صرف اردو زبان میں ہی قائم رہ سکی جبکہ فارسی اور عربی میں بھی نعتیں لکھی گئی تھیں ۔ حضرت ابو طالب نے پہلی نعت لکھی تھی اور حضور کریمﷺنے خود نعتیں سنی تھیں۔

سیشن کی صدارت میں ڈاکٹر عالیہ امام بھی شریک تھیں۔ اس موقع پر رضوان حسین، محمد طاہر قریشی، عقیل عباس جعفری، فراست رضوی اور ڈاکٹر عزیز احسن نے بھی خطاب کیا ۔جبکہ میزبانی کے فرائض عزیز الدین خاکی نے سرانجام دئے۔

RELATED ARTICLES

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments

عنایت شمسی on امی جان الوداع
Abdul Rauf mahar on قاری سعد نعمانی