Thursday, November 21, 2024
HomeLatestسمندری طوفان کا خطرہ، کراچی میں تمام تعلیمی سرگرمیاں ملتوی

سمندری طوفان کا خطرہ، کراچی میں تمام تعلیمی سرگرمیاں ملتوی

سمندری طوفان کا خطرہ، کراچی میں تمام تعلیمی سرگرمیاں ملتوی

کراچی، ویب ڈیسک؛ ممکنہ سمندری طوفان ”بپر جوئے“ کا خطرہ، کراچی میں تمام امتحانات ملتوی کردیے گئے ۔

یہ بھی پڑھیں: اولاد کی تعلیم وتربیت دینی فریضہ بھی اور ذخیرہ آخرت بھی

امتحانات بھی ملتوی ، کمشنر کراچی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

منگل کے روز کمشنر کراچی نے سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر شہر میں امتحانات سمیت تمام تعلیمی سرگرمیاں ملتوی کرنے کے احکامات جاری کر دئے ۔

کمشنر کراچی کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کل بروز بدھ سے تمام امتحانات اور تعلیمی سرگرمیاں ملتوی کردی گئی ہیں۔

انسانی جانوں کو ضیاع سے بچانے کے لئے فیصلہ

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ طوفان کے خاتمے تک تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ کمشنر کے نوٹیفکیشن کے مطابق انسانی جانوں کو ضیاع بچانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

تعلیمی سرگرمیاں 14 جون سے طوفان ٹلنے تک معطل رہیں گی

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ شہر قائد میں تمام امتحانات، تعلیمی سیمینارز سمر کیمپس اور دیگر سرگرمیاں مؤرخہ 14 جون بروز بدھ سے طوفان ٹلنے تک ملتوی رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: گرمیوں کی چھٹیوں میں والدین اور طلباء کیا کریں ؟

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments

عنایت شمسی on امی جان الوداع
Abdul Rauf mahar on قاری سعد نعمانی