چترال موری لشٹ کے علمی گھرانے سے تعلق رکھنے والے جامعہ دارالعلوم کراچی کے فاضل و متخصص مفتی الطاف الرحمن اخون نے کراچی یونیورسٹی سے اپنے پی ایچ ڈی تھیسس کا کامیابی سے دفاع کیا۔ان کی تحقیقی مقالے کا عنوان”اسلام کا نظام عقوبات اور عصر حاضر میں اس کی تطبیق و تنفیذ میں حائل رکاوٹیں اور حل کا ایک تحقیقی جائزہ”تھا۔انہوں نے کلیہ معارف اسلامیہ اصول دین ڈپارٹمنٹ کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر عبید احمد خان کی نگرانی میں اپنی تحقیق مکمل کی،
اس تحقیقی مقالے کو ڈائریکٹر انٹرنیشنل سرچ سٹیڈی سنٹر(شگاگو)اور ملاشیا یونیورسٹی اسلامک اسٹیڈیز کے پروفیسرز حضرات نے مکمل جانجنے کے بعد ہی منظور کیا ہے۔
اس موقع پر بیرونی ممتحن پروفیسر ڈاکٹر حافظ منیر احمد خان نے اس تحقیق کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے لئے نامزد کیا۔کلیہ کے ڈین ڈاکٹر پروفیسر زاہد علی صاحب بھی موجود تھے،ڈاکٹر صاحب نے سپر وائزر پروفیسر ڈاکٹر عبید احمد خان اور ڈاکٹر الطاف الرحمن اخون کو مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر صاحب کی تحقیق دور حاضر میں شرعی قوانین اور ملکی قوانین کو سمجھنے میں مفید ثابت ہوگی۔
ڈاکٹرالطاف الرحمن اخون کی اس شاندار کامیابی پر ادارہ انہیں مبارک باد پیش کرتاہے۔