Tuesday, December 3, 2024
HomeLatestطالبہ پر تشدد کا واقعہ ، ڈی سی لاہور نے متعلقہ اسکول...

طالبہ پر تشدد کا واقعہ ، ڈی سی لاہور نے متعلقہ اسکول کی رجسٹریشن معطل کر دی

طالبہ پر تشدد کا واقعہ ، ڈی سی لاہور نے متعلقہ اسکول کی رجسٹریشن معطل کر دی

ویب ڈیسک ؛ لاہور میں اسکول کی طالبہ پر تشدد کا واقعہ ، متعلقہ اسکول کی رجسٹریشن معطل کر دی گئی ۔

واقعے کی انکوائری رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش ،اسکول مالک بھی پیشِ

تفصیلات کے مطابق نجی اسکول کے مالک اور اسکول پرنسپل ڈی سی لاہور محمد علی کے سامنے پیش ہوئے۔
ڈی سی لاہور محمد علی نے انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر فریقین کے دلائل سنے۔ جس کے بعد اگلی سماعت تک نجی اسکول کی رجسٹریشن معطل کر دی۔

اگلی سماعت تک رجسٹریشن معطل ، اسکول انتظامیہ کو جواب جمع کرانے کی ہدایت

رجسٹریشن معطلی کے دوران اسکول کے امور دیکھنے کے لیے سی ای او ایجوکیشن کو ہدایت کی گئی ہے۔
چار طالبات کے کلاس فیلو پر تشدد کی رپورٹ سامنے آگئی
اسکول انتظامیہ کو اگلی سماعت پر انکوائری رپورٹ کی سفارشات کی بابت اپنا جواب جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

تشدد کرنے والی طالبات کے والدین کو بھی جواب جمع کرانے کی ہدایت

طالبات کے والدین نے کوئی تحریری جواب جمع نہیں کروایا، ان کو بھی اگلی سماعت پر اپنا تحریری جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
عدالت کی جانب سے سی ای او ایجوکیشن کو والدین کو نوٹس جاری کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کھوار زبان میں طرحی و غیر طرحی مشاعرے کا انعقاد

RELATED ARTICLES

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments

عنایت شمسی on امی جان الوداع
Abdul Rauf mahar on قاری سعد نعمانی