Friday, November 22, 2024
HomeLatestکے پی کے حکومت کی جانب سے ساتویں سے بارہویں جماعت کے...

کے پی کے حکومت کی جانب سے ساتویں سے بارہویں جماعت کے طلباء کے لئے اسکالر

کے پی کے حکومت کی جانب سے ساتویں سے بارہویں جماعت کے طلباء کے لئے اسکالر شپس

ویب ڈیسک ؛خیبرپختونخوا کی حکومت خیبرپختونخوا کے طلباء کو وظائف کی پیشکش ۔ کے پی کے اعلیٰ سرکاری اسکولوں میں کلاس 7 میں داخلے کے لیے سیٹلڈ اضلاع اور ضم شدہ اضلاع کے لیے سیٹیں مختص۔ اسکالرشپ کے لیے خیبرپختونخوا بھر کے طلباء درخواست دے سکتے ہیں۔

تمام تعلیمی اخراجات خیبرپختونخوا حکومت ادا کرے گی ،انتخاب میرٹ پر ہوگا

اسکالرشپ ساتویں جماعت سے بارہویں جماعت تک کے لیے ہے۔ تمام اخراجات بشمول ٹیوشن فیس، کتابیں، رہائش وغیرہ… حکومت خیبرپختونخوا ادا کرے گی۔ طلباء کا انتخاب ضلع کی بنیاد پر میرٹ پر کیا جائے گا۔

پشاور ، مردان ،سوات،ایبٹ آباد ،کوہاٹ،بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان کے طلباء کےلئے نادر موقع

امیدواروں کا انتخاب داخلہ ٹیسٹ کے بعد کیا جائے گا۔ پشاور، مردان، سوات، ایبٹ آباد، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ETEA کے ذریعے داخلہ ٹیسٹ بیک وقت منعقد کیے جائیں گے۔

درخواست دہندگان آن لائن داخلہ فارم میں اپنی پسند کے امتحانی مرکز کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ ٹیسٹ کا دورانیہ 1.5 گھنٹے ہوگا۔ کے پی ٹیکسٹ بورڈ کی انگریزی، ریاضی، اردو اور اسلامیات کی چھٹی جماعت کی نصابی کتب پر مبنی امتحان ہوگا ۔

اسکالر شپس کی کل تعداد 253 ہے, ،20 جنوری 2023 درخواست دینے کی آخری تاریخ

پروگرام کے تحت کل 253 اسکالرشپس دی جائیں گی، جن میں سے 133 لڑکوں کے لیے اور 120 لڑکیوں کے لیے ہوں گی۔ نشستیں ہر ضلع کی آبادی کی بنیاد پر تقسیم کی جائیں گی۔ آن لائن درخواست فارم ETEA کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے اسکالرشپ کی درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 جنوری 2023 ہے۔

اسکالرشپ کی فراہمی کے لیے نامزد کردہ اسکول اور کالج

1. یونیورسٹی پبلک سکول، پشاور
2. 2. اسلامیہ کالج سکول، پشاور
3. پشاور پبلک سکول، پشاور
4. فضل حق کالج، مردان
5. بنوں ماڈل سکول اینڈ کالج، بنوں
6. مفتی محمود سکول اینڈ کالج، ‏D.I. خان
7. ایبٹ آباد ایبٹ آباد
8. یونیورسٹی ماڈل سکول، پشاور
9. ایگریکلچر یونیورسٹی پبلک سکول اینڈ کالج، پشاور

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments

عنایت شمسی on امی جان الوداع
Abdul Rauf mahar on قاری سعد نعمانی