جامعہ کراچی کے اساتذہ کا تدریسی اور انتظامی امور کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان
کراچی ، ویب ڈیسک ؛ ملک کی سب سے بڑی جامعہ ،جامعہ کراچی کے اساتذہ کی جانب سے تدریسی وانتظامی امور کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا گیا ۔
جنوری کی تنخواہ کی فوری ادائی کا مطالبہ
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی یونیورسٹی کی انجمن اساتذہ نے جنوری کی تنخواہ فوری جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
جمعے کے بعد وائس چانسلر اور ڈائریکٹر فنانس کی برطرفی کا مطالبہ کریں گے ، انجمن اساتذہ
انجمن اساتذہ کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک صبح و شام کے تدریسی اور انتظامی امور کا مکمل بائیکاٹ جاری رہے گا۔
انجمن اساتذہ کے مطابق جمعہ تک مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں جامعہ کے وائس چانسلر اور ڈائریکٹر فنانس کی برطرفی کا مطالبہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں