اسلام آباد انٹرنیشنل یونیورسٹی نے پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلوشپ پروگرام کا اعلان کر دیا
ویب ڈیسک ؛بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے انٹرنیشنل پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلوشپ پروگرام کا اعلان کر دیا۔ آئی آر آئی انٹرنیشنل پوسٹ ڈاکٹورل فیلوشپ ایک سالہ غیر رہائشی سیکھنے اور تربیت کا پروگرام ہے جو پاکستان اور بیرون ملک پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلوز کو ایک سازگار تعلیمی ماحول میں جدید تحقیقی تکنیکوں، مہارتوں اور طریقوں سے رابطے میں رہنے کا موقع فراہم کرکے بااختیار بنائے گا۔
ایک سالہ غیر رہائشی پرگرام کا مقصد عصری تقاضوں کے مطابق محققین کا کیڈر تیار کرنا ہے
اسلامی نقطہ نظر کے ساتھ اسلامی علوم، ہیومینٹیز اور سوشل سائنسز، زبانوں اور ادب کے مختلف شعبوں میں تحقیق پر مبنی صلاحیت سازی کے اس سنجیدہ پروگرام کو ایسے قابل محققین کا کیڈر تیار کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو عصری اسلامی تحقیق کی رہنمائی کر سکے۔
انٹرنیشنل فیلوشپ کے لیے اہلیت کا معیار
پی ایچ ڈی سوشل سائنسز اور ہیومینٹیز کے کسی بھی شعبے میں پی ایچ ڈی کرنے والا انٹرنیشنل فیلوشپ پروگرام کے لئے اہل ہوگا ۔جیسے اسلامی علوم، قرآنی علوم، حدیث و سائنس، سیرت، شرع، اسلامی قانون اور فقہ، اسلامی تاریخ، اسلامی ثقافت، اسلامی فکر، فلسفہ، تصوف، ادب، سیاسی اور اقتصادی فکر، قانون، مذاہب، تعلیم، عربی، اردو اور دیگر پاکستانی زبانوں کا تقابلی مطالعہ۔
پروگرام کے لئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 جنوری ہے
پروگرام کی تفصیلات اور درخواست فارم https://iri.iiu.edu.pk/index.php/training پر دستیاب ہیں۔
یہ بھی پڑھئیے
طلباء دو سالہ ایم اے ،ایم ایس سی ،بی اے، بی ایس سی پروگرام میں داخلہ نہ لیں ،ایچ ای سی