Tuesday, November 12, 2024
HomeLatestطلباء دو سالہ ایم اے ،ایم ایس سی ،بی اے، بی ایس...

طلباء دو سالہ ایم اے ،ایم ایس سی ،بی اے، بی ایس سی پروگرام میں داخلہ نہ لیں ،ایچ ای سی

طلباء دو سالہ ایم اے ،ایم ایس سی ،بی اے، بی ایس سی پروگرام میں داخلہ نہ لیں ،ایچ ای سی

ویب ڈیسک ؛ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اسلام آباد نے طلباء کو خبردار کیا ہے کہ وہ 2 سالہ بی اے، بی ایس سی اور ایم اے، ایم ایس سی پروگراموں میں داخلہ نہ لیں۔
اگرچہ متعدد پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں نے ایم اے، ایم ایس سی پروگرام کے لیے پرائیویٹ امیدواروں کی رجسٹریشن کے لیے رجسٹریشن کے نظام الاوقات کا اعلان کیا ہے، تاہم ایچ ای سی نے واضح طور پر طلبہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان پروگراموں کے لیے رجسٹریشن سے پرہیز کریں۔

مذکورہ پروگرامز میں ایک سال کی توسیع کی خبروں پر اعلی تعلیمی کمیشن کی وضاحت

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چند ہفتے قبل ایک اخبار نے یہ خبر شائع کی تھی کہ ایچ ای سی نے ان پروگراموں کی رجسٹریشن کے لیے مزید ایک سال کی توسیع کی اجازت دی ہے تاہم ایچ ای سی نے ایسی کسی بھی خبر کی واضح تردید کرتے ہوئے اسے جعلی خبر قرار دیا تھا۔ تازہ ترین الرٹ میں کہا گیا ہے کہ HEC نے 2 سالہ BA BSc اور ‏MA MSC پروگراموں میں داخلے کے لیے ٹائم لائن میں کسی توسیع کی اجازت نہیں دی ہے۔

یہ بھی پڑھئیے:

جامعہ کراچی نے بی ایس داخلوں کی تاریخ میں توسیع کر دی

 

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments

عنایت شمسی on امی جان الوداع
Abdul Rauf mahar on قاری سعد نعمانی