بچہ فیل ہوجائے تو کیا کریں؟
ہمارے تعلیمی نظام میں کسی بچے کا فیل ہوجانا بہت ہی برا تصور کیا جاتا ہے۔ امتحان میں ناکام ہونے والے بچوں کے بارے والدین اچھی رائے رکھتے ہیں اور نہ ہی اساتذہ انہیں اچھا سمجھتے ہیں۔ یوں وہ بچہ معاشرے کی ستم ظرفی کا شکار ہوجاتاہے۔ جب بچہ کسی امتحان میں فیل ہوجائے تو سب مل کر اسے مورد الزام ٹھہرانا شروع کر دیتے ہیں۔