بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے پاکستانی طلباء کے لئے اسکالر شپس کا اعلان
ویب ڈیسک ؛بنگلہ دیشی حکومت نے پاکستانی طلباء کے لیے ملک کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں 23 نشستیں مختص کر دی ہیں۔ منتخب پاکستانی طلباء کو ڈگری پروگرام کی تکمیل کے لیے وظائف بھی پیش کیے جائیں گے۔
پاکستانیوں کے لئے مختلف سرکاری اور نجی کالجوں میں 23 نشستیں مختص
بنگلہ دیش کی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیکل ایجوکیشن نے تعلیمی سال 2022,023 کے لیے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں غیر ملکی طلباء کے داخلے کا اعلان کیا ہے۔ اس سال مجموعی طور پر 216 نشستیں غیر ملکی طلباء کے لیے مختص ہیں جن میں سے 117 نشستیں سارک ممالک کے لیے مختص کی گئی ہیں اور 99 نشستیں غیر سارک ممالک کے لیے بنگلہ دیش حکومت کے اسکالرشپ پروگرام کے تحت مختص ہیں۔
سرکاری میڈیکل/ ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے علاوہ وزارت صحت اور خاندانی بہبود بنگلہ دیش کے پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے غیر ملکی طلباء کی درخواستوں پر غور کرے گی۔ سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل ڈینٹل کالجوں کی فہرست اور مختص نشستوں کی تعداد ویب سائٹ پر بھیجی جا سکتی ہے۔
آن لائن درخواستیں 30 مارچ تک جمع کرائی جا سکتی ہیں
دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو صرف www.dgme.gov.be کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کرانی ہوگی درخواست کی ہارڈ کاپی بنگلہ دیش کے غیر ملکی مشنز کو جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔آن لائن درخواستیں 30 مارچ 2023 تک جمع کرائی جا سکتی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں