بھارتی تاجر گوتم اڈانی دنیا کے چوتھے امیر شخص بن گئے

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی صنعت کار گوتم اڈانی دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بن گئے ، اثاثوں کی مالیت 113 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ، بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا ۔

اثاثوں کی مالیت 113 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گوتم اڈانی کے اثاثوں میں 2022 کے دوران 36 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے ان کی مالیت 113 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔

ایشیا کے امیر ترین شخص کی عمر 60 سال ہے

اڈانی گروپ بندرگاہوں اور ایرو اسپیس سے لے کر تھرمل توانائی اور کوئلے کی کان کنی کے شعبے سے وابستہ ہے۔اڈانی گروپ کے مالک گوتم اڈانی جنوبی ایشیا کے امرین ترین شخص ہیں جن کی عمر ساٹھ سال ہے۔

اڈانی گروپ کے مالک سے پہلے بل گیٹس کا چوتھا نمبر تھا

اس سے قبل دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بل گیٹس تھے جنہوں نے حال ہی میں 20 ارب ڈالرز اپنی رفاہی تنظیم کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 118 ارب ڈالر سے کم ہو کر 112 ارب ڈالر رہ گئی اور وہ چوتھے نمبر سے پانچویں نمبر پر چلے گئے۔

امریکا کے اپلون مسک 238 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں

اس وقت ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک 238 ارب ڈالرز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ ایمازون کے بانی 148 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ فرانس سے تعلق رکھنے والے برنارڈ آرنلٹ 137 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ۔

بھارتی استاد نے دیانت داری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top