Saturday, December 7, 2024
HomeColumnsبچوں کےلئے 10 بہترین ویب سائٹس

بچوں کےلئے 10 بہترین ویب سائٹس

بچوں کےلئے 10 بہترین ویب سائٹس

جبران عباسی

ہمارے بچوں کا موبائل سکرین ٹائم اب اوسطاً سات گھنٹوں تک جا پہنچا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق یہ دو گھنٹوں سے زیادہ ہر گز نہیں ہونا چاہیے۔

مگر بڑھتا ہوا سکرین ٹائم بچوں میں کئی طرح کے جسمانی و نفسیاتی مسائل پیدا کر رہا ہے جیسے نظر کا کمزور ہونا ، یاداشت کا کمزور ہونا ، سکول پرفامنس میں گراوٹ اور بچوں کے اندر منفی رحجانات پنپنے کا ہر وقت خطرہ شامل ہیں۔

والدین جتنی بھی کوشش کر لیں وہ بچوں کا سکرین ٹائم کم کرنے میں ناکام ہیں کیوں کہ وہ خود سکرین ٹائم کے عادی ہو چکے ہیں اور ان کےلئے اپنے بچوں کو روکنا بھی اب مشکل ہے۔

اگرچہ سکرین ٹائم تو کم نہیں ہو رہا مگر ہمیں اپنے بچوں کی آن لائن ترجیحات بدلنی پڑیں گی تاکہ وہ منفی رحجانات سے محفوظ رہیں۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ سوشل میڈیا جیسے فیس بک ، تک ٹاک ، ٹوئٹر ، انسٹاگرام کے بجائے ہمیں اپنے بچوں کو ان کمیونٹیز کا حصہ بنانا چاہیے جہاں وہ سیکھ سکیں ، نئی چیزیں ایکسپلور کر سکیں اور ڈیجٹل سکلز کے ساتھ ساتھ اپنی پرفامنس بھی بہتر کر سکیں تاکہ ان کے اندر منفی رحجانات نہ پیدا ہوں اور وہ موبائل سکرین ٹائم کو ایک ویلیوایبل ایڈیشن کے طور پر استعمال کر سکیں۔

آج کے اس بلاگ میں ہم آپ کو کچھ ایسی ویب سائٹس کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو آپ کے بچوں کےلئے بےحد مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔

1) www.kids.nationalgeographic.com

نیشنل جیوگرافک نیوز چینل ایک مشہور امریکی چینل ہے جو والٹ ڈزنی کمپنی نے 2001 میں لانچ کیا تھا۔ یہ چینل سائنس ، جنگلات ، تاریخ اور دوسری ایڈونچرز ڈاکومنٹریز کےلئے مشہور ہے۔ اس چینل کی کئی ڈاکومنٹریز بین الاقوامی ایوارڈز جیت چکی ہیں۔

نیشنل جیوگرافک کی ویب سائٹ نیشنل جیوگرافک کڈ امریکی و یورپین بچوں میں از حد مقبول ہے کیوں کہ اس ویب سائٹ میں بچوں کےلئے مختلف پروگرامز ، ڈاکومنٹریز ، گیمز , کتابیں اور ہر ملک کے حساب سے ڈاکومنٹریز اپلوڈ کی گئی ہیں۔

اگر آپ چاہتے ہیں آپ کا بچہ انگش بھی سیکھے اور معیاری تفریح بھی حاصل کرے اور دنیا بھی دریافت کرے تو اپنے بچے کو اس ویب سائٹ پر لاگ ان کروائیں۔ یقیناً یہ یوٹیوب اور سوشل میڈیا سے کئی گنا زیادہ مفید ہے۔

2: Code.org ( code.org)

دنیا بھر میں سافٹ ویئر انجینئرز کی ڈیمانڈ ہے جو آنے والے سالوں میں مزید بڑھے گی۔ موجودہ وقت میں سافٹ ویئر ڈویلپرز سب سے زیادہ پیسے کماتے ہیں۔

اگر آپ چاہتے ہیں آپ کا بچہ بڑا ہو کر ایک بہترین سافٹ ویئر انجینئر بنے اور کچھ نیا کر کے اپنا نام اور پیسہ کمائے تو اسے اس ویب سائٹ پر لاگ ان کریں۔ یہ ویب سائٹ 6 سال سے 15 سال کے عمر کے بچوں کو کوڈنگ سکھانے کےلئے ڈیزائن کی گئی ہے۔ یہ ویب سائٹ آپ کے بچے کو بالکل مفت کوڈنگ اور دیگر مفید ڈیجٹل سکلز سکھاتی ہے۔ اس ویب سائٹ میں لاگ ان کرنے کےلئے بالکل دیر نہ کریں۔

3) http://www.funbrain.com
یہ ویب سائٹ حقیقتاً اس محاورے کو غلط ثابت کرتی ہے کہ کھیلو گے کودو گے تو ہو جاؤ گے خراب۔ یہ بچوں کےلئے ایک دلچسپ ویب سائٹ ہے بالخصوص اگر آپ کا بچہ میتھ میں کمزور ہے تو اسے اس ویب سائٹ پر لاگ ان کروائیں۔ اس ویب سائٹ میں بچے مختلف گیمز کھیلتے ہیں جن کی مدد سے وہ میتھ بھی سیکھتے ہیں۔ نہ صرف میتھ بلکہ سائنس اور تاریخ کو سمجھنے کےلئے بھی گیمز موجود ہیں۔ اس ویب سائٹ پر کلاس 1 سے کلاس 8 تک کے بچوں کےلئے گیمز موجود ہیں۔ یہ ویب سائٹ 1997 میں ڈیزائن کی گئی تھی جو آج اپنی کٹیگری میں دنیا کی نمبر 1 ویب سائٹ ہے۔

4) http://www.highlightskids.com
یقیناً تمام والدین کی خواہش ہے کہ ان کے بچے سمارٹ بنیں ، ان میں خود اعتمادی پیدا ہو اور سب سے اہم وہ اپنے مسائل خود حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

یہ ویب سائٹ اس تھیم کے ساتھ ڈیزائن کی گئی ہے۔ یہ دراصل ایک میگزین کی ویب سائٹ ہے جو 1946 سے شائع ہو رہا ہے۔ اس ویب سائٹ میں بچوں کےلئے دلچسپ کوئز ، گیمز، پزل ، معلومات کا خزانہ ، کہانیاں ، ڈیلی ٹاسک اور ایڈونچرز سے بھرپور مواد ہے۔ اس ویب سائٹ پر آپ کے بچے کبھی بور نہیں ہوں گے کیونکہ یہاں میوزک بھی ہے۔ یہ 2 سال سے 8 سال تک کے بچوں کےلئے مفید ہے۔

5) http://www.disneyjunior.disney.com

یہ ویب سائٹ دراصل ایک کارٹون چینل ڈزنی جونئیر کی ہے۔ اس ویب سائٹ پر بچو کو معیاری تفریح میسر ہوتی ہے۔ کئی مقبول کارٹون سیریز اس ویب سائٹ میں نشر ہوئے ہیں جیسے Mickey Mouse Clubhouse , Doc McStuffins , Sofia the First اور Little Einsteins وغیرہ۔ ڈزنی جونئیر میں بچوں کی معیاری تفریح ہوتی ہے اور ان کو انگلش سیکھنے میں بھی معاونت ملتی ہے۔

6: www.nasa.gov/kidsclub

ناسا نے یہ ویب سائٹ خصوصی طور پر بچوں کےلئے ڈیزائن کی ہے تاکہ وہ خلا اور اس کے متعلق دیگر معلومات سے آگاہی حاصل کر سکیں اور انجوائے کرنے کے ساتھ ساتھ سپیس کے بارے میں سیکھ بھی سکیں۔ اس ویب سائٹ میں سپیس گیمز ہیں ، سپیس کے متعلق ڈاکومنٹریز ہیں اور سپیس ہیروز کی کہانیاں ہیں۔ یقیناً اس ویب سائٹ سے آپ کے بچے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں اور ان کے اندر سائنس دان بننے کی کوشش بھی اجاگر ہو سکتی ہے۔ بےفکر رہیں یہاں آپ کے بچے بور نہیں ہوں گے۔

7: http://www.crayola.com

یہ ڈیجٹیل آرٹ کا زمانہ ہے۔ NFt ڈیزائن ہزاروں ڈالروں میں بکتے ہیں۔ صرف ایک NFT ٹوکن ہمیں لاکھ پتی بنا سکتا ہے۔ گرافک ڈیزائننگ کی ملٹی بلین ڈالر انڈسٹری الگ سے کام کر رہی ہے۔

اگر آپ چاہتے ہیں آپ کہ بچے ڈیجٹل آرٹ اکانومی کا حصہ بنیں تو یہ ویب سائٹ ان کےلئے ایک بہترین شروعات ہے۔ اس ویب سائٹ میں بچوں کےلئے مختلف خاکے ، گیمز اور سرگرمیاں ہیں۔ بچے شوق سے ان میں حصہ لیتے ہیں اور ان کا آرٹ کی طرف رحجان بڑھتا ہے۔

8: http://www.nga.gov/kids

یہ ویب سائٹ امریکی بچوں کےلئے وہاں کی اتھارٹیز نے قائم کی ہے۔ یہ نیشنل لائبریری آرکائیو کے زیر اہتمام ہے۔ یہ ویب سائٹ ٹین ایجرز بچوں کےلئے انتہائی مفید ہے۔ اس ویب سائٹ کے مخلتف ویب پیجز ہیں جن کے اندر فن ایکٹوٹیز کی جا سکتی ہیں۔ بلکہ یہاں آپ لائبریری کے کنسلٹنٹ کے ساتھ بات چیت بھی کر سکتے ہیں۔ اس لائبریری سے آپ کے بچے گلوبل آرٹس کا تحزیہ حاصل کر سکتے ہیں جو ان کی شخصیت میں ایک تاثر پیدا کرے گا اور دوسرے بچوں سے منفرد بنائے گا۔

9: www.scholastic.com/kids

بچے کتب بینی سے دور ہو رہے ہیں ، اس کی ایک وجہ بچوں کی دلچسپی کا مواد بھی نہ ہونا ہے۔ اس ویب سائٹ میں بچوں کےلئے انتہائی دلچسپ کارٹون بکس تھری ڈی پرنٹنگ کے ساتھ اپلوڈڈ ہیں۔ انھی کہانیوں کے اوپر کارٹون دکھائے جاتے ہیں ، بچوں کو ان کے پسندیدہ مصنف سے لائیو سیشن میں ملنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے اور بچوں کی ایک اپنی منفرد کمیونٹی ہے جہاں وہ دلچسپ خیالات شئیر کرتے ہیں۔

10: https://edufiniti.com/web

اب تک آپ کو جتنی ویب سائٹس کی معلومات فراہم کی ہیں یہ انٹرنیشنل ویب سائٹس تھیں۔ مگر یہ ویب سائٹ صرف پاکستانی بچوں کےلئے ڈیزائن کی گئی ہے۔ یہ ویب سائٹ ان بچوں کےلئے ہے جو میتھ میں کمزور ہیں۔ ان کی میتھ پرفامنس کو بہتر کرنے کےلئے اس ویب سائٹ میں کریکولم کوئز کی صورت میں اپلوڈڈ ہے۔ بچے خود سے اس کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور پوائنٹس جیتتے جاتے ہیں۔ یہ پری سکول کے بچوں سے لے کر گریڈ 12 تک کے بچوں کےلئے مفید ہے۔ ویب سائٹ کا الگورتھم بچوں کی پرفامنس مانیٹر کرتا ہے اور ایک مہینہ بعد پروگرام رپورٹ والدین کو ای میل کر دیتا ہے۔ اس ویب سائٹ کی سب سے اہم بات یہاں اپلوڈڈ کورس پاکستان کے نیشنل کریکولم کے عین مطابق ہے۔

 

بچوں کی دلچسپ سائنسی ایجادات

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments

عنایت شمسی on امی جان الوداع
Abdul Rauf mahar on قاری سعد نعمانی