Tuesday, December 3, 2024
HomeTohfa-e-Walidainہماری دولت ہمارے بچے۔ کلام

ہماری دولت ہمارے بچے۔ کلام

ہماری دولت ہمارے بچے
خدا کی نعمت ہمارے بچے

یہی تو معمار ہیں وطن کے یہ کل کے سردار ہیں وطن کے
ہمیں ہے ان کا خیال رکھنا مثال گوہر سنبھال رکھنا

ہماری دولتْ ہمارے بچے
خدا کی نعمت ہمارے بچے

ہم اپنے بچوں کو دیں سکھائیں ضرور ان کو قرآں پڑھائیں
پڑھائیں ان کو نبی کی سیرت کہ رہنما ہے انہی کی سیرت

ہماری دولت ہَمارے بچے
خدا کی نعمت ہمارے بچے

اگرچہ مصروفیت ہو پیہم ہیں بچے سب سے مگر مقدم
توجہ ان پر ضرور رکھنا نہیں نگاہوں سے دور رکھنا

ہماری دولت ہمَارے بچے
خدا کی نعمت ہمارے بچے

کریں غلط جو ضرور ٹوکیں بری روش سے ضرور روکیں
مگر طریقہ ہو مشفقانہ مصاحبانہ ، مدبرانہ

ہمارِی دولت ہمارے بچے
خدا کی نعمت ہمارے بچے

ہو تربیت ان کی ایسے ڈھب سے گریز ہو بے محل غضب سے
محبتوں سے جو کام ہوگا ہمیشہ اس میں دوام ہوگا

ہمارِی دولت ہمارے بچے
خدا کی نعمت ہمارے بچے

دلائیں بچوں کو حوصلہ بھی انعام کا کچھ ہو سلسلہ بھی
یہ گر نہایت ہی کارگر ہے بہت مفید اور پر اثر ہے

ہماری دولت ہمارے بچے
خدا کی نعمت ہمارے بچے

کریں انہیں ہم جو بھی نصیحت عمل کی اس پر ہو اپنی عادت
وہ ہم سے اطوار سیکھتے ہیں ہمی سے کردار سیکھتے ہیں

ہماری دولت ہمارے بچے
خدا کی نعمت ہمارے بچے

شاعر: مولانا لطیف الرحمن لطف

تعلیم اور تربیت میں بنیادی فرق

 

مولانا لطیف الرحمن لطف کے مضمون  یہ بھی پڑھئے
سرقہ علمی کا بڑھتا ہوا رجحان

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments

عنایت شمسی on امی جان الوداع
Abdul Rauf mahar on قاری سعد نعمانی