Tuesday, November 19, 2024
HomeLatestرمضان اور سیلف ڈویلپمنٹ

رمضان اور سیلف ڈویلپمنٹ

رمضان اور سیلف ڈویلپمنٹ

رمضان المبارک  کا مقدس مہینہ اپنی رحمتوں اور برکتوں کے ساتھ  ہم پر جلوہ فگن ہونے کو ہے اس مہینے میں ہمیں عبادات کے ساتھ ساتھ سیلف ڈویلپمنٹ کے مواقع بھی میسر آتے ہیں ۔یہ وہ مقدس مہینہ ہے جو کہ افضلیت کے لحاظ سے دیگر دوسرے  مہینوں پر فضیلت رکھتا ہے۔اس بابر کت ماہ میں روزے فرض کیے گئے۔ترجمہ(اے ایمان والوں تم پر روزے فرض کئے گئے جس طرح تم سے پہلے والوں پر فرض کیے گئے تاکہ تم تقوی حاصل کرو) رحمتوں. برکتوں.اور مغفرت کا مہینہ جو اپنے بعد آنے والی عید کی حقیقی خوشی سے مسلمانوں کو ہمکنار کرتا ہے ۔رمضان المبارک دراصل ہماری سیلف ڈویلپمنٹ کا باعث ہے۔ رمضان اور سیلف ڈویلپمنٹ ہمارا آج کا موضوع ہے جس میں ہم یہ جاننے کی کوشش کرینگے  کہ کس طرح رمضان میں عبادات الہیہ کو بجا لانے کے ساتھ ساتھ ہماری سیلف ڈویلپمنٹ بھی ہوتی ہے

رمضان اور سیلف ڈویلپمنٹ

ماہ رمضان درحقیقت قدرت کا اپنے گناہ گار بندوں کے لئے ایک عظیم تحفہ ہےتاکہ مخلوق الہیہ اپنی زندگی کو گناہوں سے پاک رکھنے کے ساتھ ساتھ ایک نظم وضبط کے تحت اپنی ندگی بسر کرے اور یہی نظم وضبط اپنی زندگی میں پیدا کرنا  سیلف ڈویلپمنٹ کی بھی منشاء یہی ہے۔ رمضانالمبارک کے مہینے میں قدرت ہمیں   سیلف  ڈویلپمنٹ کے مواقع فراہم کرتی ہے   رمضان میں جہاں روزے رکھنے سے ہم گناہوں سے پاک ہوتےہیں تو دوسری طرف  اپنے خالق ومالک  سے روحانی تعلق مضبوظ ہوتاہے  اوریوں  ہماری سیلف ڈویلپمنٹ کے تقاضے بھی بڑی حد تک پورے ہوتے ہیں

رمضان اور سیلف ڈویلپمنٹ

اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں رمضان جیسی سعادت سے سرفراز فرمایا کہ جس مہینے میں رحمتوں اور برکتوں کا نذول ہوتا ہے۔جس مہینے میں نوافل کاثواب فرائض کے برابر کر دیا جاتا ہے۔روحانی سفر طے کرتے کرتے انسان عرفان کی بلندیوں  پر پہنچ جاتا ہےاور اپنے رب کو پالیتا ہے۔جیسا کہ حدیث قدسی ہےکہ الصوم لی وانا اجری بہہ(روزہ میرے لئے ہے اور میں ہی اس کی جزا دونگا) صوفیاء فر ماتے ہیں کہ روزے کی جزا اللہ تعالی ہیں یعنی جس  نے روزہ رکھااس نے رب کو پالیا۔بھلا اس سے بڑی کامیابی ایک روزے دار کے لئے کیا ہوسکتی ہے

رمضان اور سیلف ڈویلپمنٹ

سیلف ڈویلپمنٹ کے مطابق  انسان کی زندگی کا واضح  وژن،مشن اورمقصد ہونا چاہیے رمضان المبارک ہمیں اپنی سیلف ڈویلپمنٹ کےمواقع مہیا کرتا ہے   رمضان البارک میں روزے رکھنے سے یہ تینوں تقاضے پورے ہوتے ہیں۔وژن اللہ تعالی کی خوشنودی مشن رمضان المبارک میں عبادات کی ادئیگی اور مقصد حیات اللہ سے ملاقات حدیث مبارکہ میں اسی لئے فرمایا کہ روزے دار کے لئے دو خوشخبریاں ہیں ایک افطار کے وقت  اور ایک رب سے ملاقات کی خوشی رمضان میں عبادات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ہمارے سیلف ڈویلپمنٹ کے تقاضے  یعنی وژن ، مشن اور  مقصد حیات بھی پورے ہوتے ہیں۔

رمضان المبارک اور گول سیٹنگ

رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ہم اس ماہ مقدس کی تیاریوں میں مصروف ہو جاتے ہیں ۔اور سارا مہینہ اپنے گول کو حاصل کرنے کے لئے  جدوجہد کرتے ہیں۔ان تیاریوں سے ہم آنے والے وقت کی گول سیٹنگ کرتے ہیں کہ ہمارے معمولات زندگی بھی متاثر  نہ ہوں اور ہم رمضان کی برکتوں سے بھی فیضیاب ہو سکیں۔پھر ہم دیکھتے ہیں کہ بڑی کامیابی کے ساتھ نہ صرف یہ کہ ہم عبادات کی بھر پور طریقے سے ادائیگی کرتے ہیں بلکہ ہمارے معمولات بھی متاثر نہیں ہوتے۔ سیلف ڈویلپمنٹ کا کہنا ہے کہ جب پہلے سے گول سیٹنگ کرلی جائے تو انسان کامیاب ہو جاتا ہے۔ رمضان المبارک ہمیں ایک  مہینے کے اندر اپنے ہدف کو حاصل کرنے کا حوصلہ پیدا کرتا ہے اور ہم آمد رمضان کے ساتھ ہی اپنے کاموں کو ترتیب دے لیتے ہیں اسی طرح کی گول سیٹنگ کو اگر ذندگی کے باقی ماہ میں بھی اپنا لیا جائے تو کامیابیاں وکامرانیاں ہمارا مقدر ہوں گی

رمضان اور ٹائم مینجمنٹ

 رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ہمارے اوقات کار بدل جاتے ہیں۔یعنی ہماری تنظیم اوقات (ٹائم مینجمنٹ) بہتر ہو جاتی ہے۔اس سے ایک تاثر یہ ابھرتا ہے کہ جس طرح ہم رمضان میں اپنے ٹائم کو مینج کرتے عبادات اور اپنے اوقات کار دونوں کو لے کر چلتے ہیں  اس طرح اگر ہماری روز مرہ کی زندگی میں بھی یہ عنصر غالب آجائے۔تو اس طرح ہم ایک کامیاب اور بہتر زندگی گزار سکتےہیں۔

سیلف ڈویلپمنٹ کا پہلا اصول یہ ہے کہ اپنے اوقات کی تنظیم کی جائے یعنی ٹائم منیجمنٹ کے اصول کو اپنایا جائے۔ رمضانہمیں ایک طرف عبادات کے ذریعے رب تعالی کا قرب عطاء کرتا ہے تو دوسری طرف ہماری سیلف ڈولپمنٹ  کے تقاضے بھی پورے ہوتے ہیں  سیلف ڈویلپمنٹ کے تحت  دیکھا جائے تو  ہمیں پتہ چلتا ہے کہ رمضان سے ہمیں ٹائم مینجمنٹ کے حوالے سے بھی بڑی رہنمائی ملتی ہے۔رمضان میں ٹائم پر سحری کرنا ٹائم پر روزہ افطار کرنا  یہ سب ہمیں ٹائم مینجمنٹ سکھاتا ہے۔

رمضان المبارک اور مستقل مزاجی

رمضان المبارک کے مہینے میں انسان مستقل مزاجی کے ساتھ روزے رکھتا ہے اور دیگر دوسری عبادات کو بھی بجا لا تا ہے۔اس طرح انسان کی طبیعت میں مستقل مزاجی کا مادہ پیدا ہوتا ہے۔ مستقل مزاجی سیلف ڈویلپمنٹ کے موضوعات میں سے ایک موضوع ہے۔ مستقل مزاجی انسان میں منزل کی جانب بڑھنے کی خواہش کو جوان رکھتے ہے۔تاکہ ہم شاہراہ زندگی پر بغیر کسی رکاوٹ کے کامیابی کے سفر کی جانب رواں دواں  رہیں۔  رمضان المبارک جہاں ہمیں روحانی وباطنی واخروی ترقی عطا کرتا ہے وہیں ہماری سیلف  ڈویلپمنٹ  بھی ہوتی ہے کہ ہم میں مستقل مزاجی پیدا ہو جاتی ہے رمضان المبارک میں عبادات کی ادائیگی سے انسان میں مستقل  مزاجی پیدا ہوتی ہے جو کہ سیلف ڈویلپمنٹ  کا ایک اہم موضوع ہے۔

رمضان المبارک اور خود اعتمادی

رمضان المبارک میں انسان جب ساراسارا دن عبادت الہیہ میں گزارتا ہے ۔نماز روزہ تلاوت کلام جب انسان تمام عبادات کو بجالانے سے خود اعتمادی بڑھتی ہے  کہ وہ رب سے قریب ہوتا جارہاہے  اور اس کی عبادت اسے جنت میں داخل کرانے کا باعث ہوں گی۔رمضان المبارک جہاں ہم میں خود اعتمادی کے پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے بالکل اسی طرح سیلف ڈویلپمنٹ کا تقاضہ بھی یہی ہے کہ انسان میں خود اعتمادی کا عنصر ہونا چاہیئے اسی خود اعتمادی کے بل بوتے پر انسان کامیابیاں حاصل کرتا ہے  عبادات کے  ذریعے سے انسان میں  خود اعتمادی بڑھ جاتی ہےیعنی ہماری سیلف ڈویلپمنٹ بھی ہوتی ہے

 عبادات کی ادائیگی سے انسان کو  یقین ہو جاتا ہے کہ مجھ میں بھوک وپیاس برداشت کرنے کی طاقت ہےاور پھر یہی چیز اس کی خود اعتمادی میں اضافے کا  باعث بنتی ہے۔خود اعتمادی سیلف ڈویلپمنٹ کا ایک بڑا موضوع ہے۔کہا جاسکتا ہے کہ رمضان المبارک میں عبادات کی ادائیگی سے جہاں رب سے تعلق مضبوط ہوتا ہے وہیں انسان کی  سیلف ڈویلپمنٹ کے تقاضے  بھی پورے ہوتے ہیں۔

رمضان  اورجسمانی صحت

جسم انسانی گوشت ہڈیوں اور اعصاب سے مل کر بنا ہے۔اور اسے تروتازہ اور حرکت میں رکھنے کے لئے انسان کو ورزش کرتے رپنا چاہیےتاکہ اس کے اعضاء درست حالت میں رہیں۔ جب ہم رمضان المبارک میں باقاعدگی سے تراویح کی ادائیگی کرتا ہے تو اسطرح انسان کی اچھی خاصی ورزش بھی ہو جاتی ہے  رمضان المبارک  میں ہمیں اللہ  تعالی عبادات کے بجا لانے کے ساتھ ساتھ اپنی جسمانی صحت کو بھی برقرار رکھنے کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔

سیلف ڈویلپمنٹ کے مطابق جسمانی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے ورزش  ضروری ہے تاکہ انسان اپنے روز مرہ کاموں کو انجام دینے کے لئے مستعد رہے یعنی ہم رمضان المبارک میں  عبادات کو بجا لاکر اپنی جسمانی صحت کو بھی اچھا بنا سکتے ہیں یعنی رمضان المبارک میں عبادات کے ساتھ ساتھ ہماری سیلف ڈویلپمنٹ بھی ہوتی ہے

 رمضان اور جذبات

 ایموشنل انٹیلی جذباتی ذہانت سیلف ڈویلپمنٹ کا ایک اہم موضوع ہے۔نئی ریسرچ سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ جذبات ہی  انسان کو کامیاب اور ناکام بناتے ہیں۔اگر جذبات پر انسان کا کنٹرول ہے  تو وہ ہر لحاظ سے کامیاب ہےاگر وہ خود جذبات کے کنٹرول میں ہےتو ایسا شخص نہ صرف اپنے لئے بلکہ دوسروں کے لئے بھی نقصان کا باعث ہوتا ہے۔

ایک حدیث کے مطابق نبیﷺ نےجو شخص نکاح کی استطاعت نہ رکھتا ہو اسے روزے رکھنے کی تاکید کی ہےاور وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ روزہ شہوات کو توڑتا ہے یعنی انسان کے شہوانی جذزبات اس کے کنٹرول میں رہتے ہیں۔فن لینڈ کے سائنس دانوں نے تجربات سے یہ با ت ثابت کی ہے کہ روزے سے انسان میں (  L.H) اور (F.S.H) (یہ وہ ہارمون ہیں جوکہ انسان میں قوت محرکہ کو بیدار کرتے ہیں) گھٹ جاتے ہیں توانسان کی جنسی بھوک کم ہو جاتی ہے۔ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔جو کہ انسان کی نفسیاتی.روحانی.اور اخلاقی ترقی کا باعث بنتی ہے یوں انسان کا رویہ اور برتاؤ بھی بہتر ہوتا ہے ۔رمضان المبارک میں روزہ رکھنے سے ایک طرف تو عبادات کی ادائیگی سے اللہ کی خوشنودی ملتی ہے تو دوسری طرف  جزبات قابو میں رہتے ہیں  تو روزہ رکھنے  سے جہاں عبادات کے تقاضے  پورے ہوتے ہیں وہیں ہم اپنے جذبات پر بھی قابو پاسکتے ہیں۔اور سیلف ڈویلپمنٹ کاتقاضہ بھی یہی ہے کہ انسان کے جذبات اس کے قابو میں رہیں۔

رمضان اور ریلیشن شپ

رمضان المبارک میں عمو ما افطار پارٹیاں اور دعوت وغیرہ کا دور دورہ ہوتا ہے  لوگ افطار پارٹیاں دیتے ہیں جنکے  نتیجے میں آپس کے تعلقات میں مضبو طی پیدا ہوتی ہے ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ دعوت کو قبول کرو اور ایک اور حدیث ہے کہ آپس میں تحفے تحائف کا تبادلہ رکھو کہ اس سے محبت بڑھتی ہے۔لہذا رمضان میں جب افطار پارٹیاں منعقد ہو تی ہیں اور ان کے نتیجے میں تعلقات مضبوط اور صحتمند ہوتے ہیں۔

سیلف ڈویلپمنٹ کے تناظر میں اگر دیکھا جائے  تو ماہ رمضان ہمارے آپس کے تعلقات  کو مضبوط بنانے کا ذریعہ بھی ہے جبکہ سیلف ڈویلپمنٹ کا ایک اہم موضوع  تعلقات کی مضبوطی بھی ہےاس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ رمضان میں اللہ تعالی ہمیں اپنے قرابت داروں کے ساتھ مضبوط تعلقات بنانے کا موقعہ بھی فراہم کرتے ہیں

حرف آخر

 ماہ رمضان المبارک جہاں ہمارے لئے برکتوں ‘خوشیوں’ برکتوں کا پیغام لے کر آتا ہے وہیں  ہم اس مبارک ماہ میں عبادات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ہم اپنی سیلف ڈویلپمنٹ کو بھی بہتر بنا سکتے ہیں تو آئیے رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے میں عبادات کے زریعے اپنے رب کی خوشنودی کے ساتھ ساتھ سیلف ڈویلپمنٹ کے اس بھر پور موقعے سے فائدہ  اٹھا کر ہم اپنی دنیاوی واخروی زندگی کو کامیاب بنائیں اللہ تعالی ہم سب کو اس ماہ مقدس میں خوب خوب عبادت کرنے اوراپنی دنیا وآخرت کو اچھا بنانے کی تو فیق عطا فرمائےآمین۔

مزید پڑھیں سیلف ڈویلپمنٹ اور اسلام

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments

عنایت شمسی on امی جان الوداع
Abdul Rauf mahar on قاری سعد نعمانی