ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹر کامرس ریگولر کے نتائج کا اعلان کر دیا
کراچی ، ویب ڈیسک ؛اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹر کامرس ریگولر کے سالانہ امتحانات برائے 2022 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے.امتحانات میں 43366 نے شرکت کی۔ جن میں سے 26151 امیدوار کامیاب اور 16467 ناکام ہوئے جبکہ 748 غیر حاضر رہے۔
لائبہ علی نے پہلی ،طوبی عمیر نے دوسری اور سیدہ انزال عدنان نے تیسری پوزیشن لی
لائبہ علی بنت سید لیاقت علی نے 1100 میں سے 1024 نمبر لے کر پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ طوبی عمیر بنت محمد عمیر اسلم نے 1021نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ سیدہ انزال عدنان بنت سید عدنان علی ہاشمی نے 1019 نمبر لے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
مجموعی طور پر 976 امیدوار اے ون گریڈ ،2648 اے گریڈ میں کامیاب ہوئے
مجموعی طور پر 976 طلباء اے ون گریڈ میں کامیاب ہوئے، 2648 نے اے گریڈ حاصل کیا۔ 4904 طلباء بی گریڈ میں پاس ہوئے، ,7903 سی گریڈ میں, 8661ڈی گریڈ اور 1059 ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔
یہ بھی پڑھئیے
ڈاؤ یونیورسٹی کا 12 واں کانووکیشن ، 2 ہزار سے زائد طلباء میں ڈگریاں تقسیم