Wednesday, November 20, 2024
HomeLatestوفاق المدارس کے تحت صوبائی سطح کے مسابقات حفظ کا ابتدائی مرحلہ...

وفاق المدارس کے تحت صوبائی سطح کے مسابقات حفظ کا ابتدائی مرحلہ مکمل ،نتائج جاری

وفاق المدارس کے تحت صوبائی سطح کے مسابقات حفظ کا ابتدائی مرحلہ مکمل ،نتائج جاری

کراچی، ویب ڈیسک؛ مدارس دینیہ کے سب سے بڑے بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت ملک بھر کے مدارس کے طلباء کے مابین ہونے والے مسابقات حفظ قرآن کا سلسلہ اختتامی مراحل کی جانب گامزن۔
صوبائی سطح کے مسابقات کے دو مراحل میں سے پہلا مرحلہ مکمل۔ سندھ ،پنجاب ، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں صوبائی سطح کے ابتدائی مسابقات انعقاد پذیر، جبکہ بلوچستان میں یہ مرحلہ ستائیس دسمبر کو ہوگا۔

سندھ کا حتمی مسابقہ 25 دسمبر ، خیبرپختونخوا کا 26 ،پنجاب کا27 ،بلوچستان کا 29 دسمبر کو ہوگا

وفاق المدارس کے میڈیا کوآرڈینیٹر مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق حتمی مراحل میں صوبہ سندھ کا صوبائی مسابقہ 25 دسمبر کو کراچی میں ہوگا۔ خیبرپختونخوا کا 26 دسمبر کو پشاور میں ، پنجاب کا 27 دسمبر کو لاہور میں اور بلوچستان کا 29 دسمبر کو کوئٹہ میں ہوگا۔

اس حوالہ سے جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن میں صوبائی ناظم مولانا امداداللہ یوسف زئی کی صدارت میں اجلاس ہوا،جس میں میڈیا کوآرڈینیٹر مولانا طلحہ رحمانی،مرکزی مسابقہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر مولانا عبدالوحید،مسؤلین میں مولانا قاری حق نواز، مولانا منظور احمد ،مفتی اکرام الرحمن، مولانا قاسم عبداللہ ،مولانا اظہار احمد،مولانا عبیدالرحمن چترالی سمیت دیگر شریک ہوئے۔
اجلاس میں شریک ہونے والے مدارس کے ذمہ داران کو دعوت ناموں کی ترسیل سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔

سندھ کے ڈویژنل سطح کے 65 پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات تقسیم

دریں اثناء صوبہ سندھ کے ڈویژنل سطح کے تمام پینسٹھ پوزیشن ہولڈرز طلباء کو انعامات دینے کی تقریب بھی جامعہ بنوری ٹاؤن میں منعقد ہوئی،جس میں جامعہ بنوری ٹاؤن کے استاد معروف مبلغ مولانا عمران عیسی نے خطاب کیا،اس موقع پر مولانا طلحہ رحمانی،مولانا عبدالوحید، مولانا قاری زبیر احمد ،مولانا عمران عثمان، مولانا محمد فیصل، قاری محمد الیاس، مولانا محمد اسامہ حقانی، مولانا انیس الرحمن ،مولانا اسامہ خطیب سمیت کثیر تعداد میں مدارس کے ذمہ داران شریک ہوئے،جبکہ ناظم سندھ وفاق المدارس مولانا امداداللہ یوسف زئی نے صوبائی سطح کے ابتدائی مرحلہ کے نتائج کا اعلان کیا۔

سندھ کے ڈویژنل مسابقات کے کامیاب طلباء

صوبہ سندھ کے حتمی و فیصلہ کن مرحلے میں ٹاپ گیارہ پوزیشن ہولڈرز منتخب ہوئے۔جن طلباء نے پوزیشنیں حاصل کیں ان میں دارالعلوم مظاہر العلوم لطیف آباد حیدرآباد کے عبداللہ بن شاہجہان،ادارہ معارف القرآن کراچی کے عبدالرحمن بن محمد یوسف، مدرسہ سیدنا صدیق اکبر حیدر آباد کے محمد حسن رضا بن عبداللطیف،ادارہ معارف القرآن کراچی کے محمد جان بن عبداللہ جان،مدرسہ جامع القرآن عثمان بن عفان کراچی کے محمد جنید بن عبد العزیز،مدرسہ مریم تجوید القرآن شہید بینظیر آباد (نواب شاہ) کے حسنین احمد بن ارشاد احمد،مدرسہ سراجیہ ظہیریہ منظور کالونی کراچی کے حارث احمد بن مثقال الدین،مدرسہ مدینہ تجوید القرآن گھوٹگی کے محمد اسحاق بن محمد موسیٰ،مرکز العلوم الاسلامیہ منگھو پیر البدر مسجد کے عالیان عباسی بن عبدالماجد عباسی،دارالعلوم مظاہر العلوم لطیف آباد حیدرآباد کے محمد بن انیس،جامعہ اسلامیہ اشاعت القرآن والحدیث لاڑکانہ کے عبداللہ بن طالب حسین شامل ہیں جو بترتیب اول تا گیارہ پوزیشن پر آئے ہیں۔تمام پوزیشن ہولڈرز کو نقد رقم کے ساتھ دیگر قیمتی انعامات سے بھی نوازا گیا۔

خیبرپختونخوا میں مولانا حسین احمد ،پنجاب میں قاری احمد میاں تھانوی نے نتائج کا اعلان کیا

مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے ناظم وفاق المدارس مولانا حسین احمد نے پشاور اور مرکزی مسابقہ کمیٹی پاکستان کے کنوینئر مولانا قاری احمد میاں تھانوی نے لاہور میں صوبائی سطح کے ابتدائی مرحلہ کے نتائج کا اعلان بھی کردیا۔جس کے تحت خیبرپختونخوا میں ٹاپ دس اور پنجاب میں ٹاپ بارہ طلباء صوبائی حتمی مرحلے کیلئے منتخب ہوئے۔

مفتی تقی عثمانی ،مولانا حنیف جالندھری ،مولانا طلحہ رحمانی کی پوزیشن لینے والے طلباء کو مبارکباد

تمام پوزیشن ہولڈرز طلباء،ان کے اساتذہ اور والدین کو صدر وفاق المدارس مولانا مفتی تقی عثمانی وناظم اعلیٰ مولانا محمد حنیف جالندھری سمیت دیگر قائدین نے مبارکباد پیش کی۔اور مسابقات کیلئے بہترین انتظامات کے انعقاد پر صوبائی مسابقہ کمیٹیوں کے جملہ اراکین کی کارکردگی کو بھی سراہا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments

عنایت شمسی on امی جان الوداع
Abdul Rauf mahar on قاری سعد نعمانی