Thursday, November 21, 2024
HomeFeaturesترک کمپنی نے الیکٹرک کار تیار کرلی ، عالم اسلام کے لئے...

ترک کمپنی نے الیکٹرک کار تیار کرلی ، عالم اسلام کے لئے بڑی خوش خبری

ترک کمپنی نے الیکٹرک کار تیار کرلی ، عالم اسلام کے لئے بڑی خوش خبری

ضیاء چترالی

60 سال انتظار کے بعد ترکوں کا خواب شرمندہ تعبیر۔ ترک کمپنی Togg نے بجلی سے چلنے والی اپنی پہلی کار تیار کرلی۔

صدر طیب اردگان نے خود ڈرائیو کرکے افتتاح کیا

مقامی سطح پر تیار شدہ الیکٹرک کار کا افتتاح خود ترک صدر نے ڈرائیو کرکے کیا۔ واضح رہے کہ ترکیا کی یہ پہلی الیکٹرک کار “ٹوگ Togg” کئی مراحل سے گزرنے کے بعد مارکیٹ میں آئی ہے۔ یہ 25 جون 2018ء کی بات ہے جب ٹوگ کمپنی کی باقاعدہ بنیاد رکھی گئی۔ 27 دسمبر 2019ء کو ٹوگ کی طرف سے تعارفی پروگرام ترتیب دیا گیا، جس میں ترک صدر رجب طیب اردگان کی موجودگی میں ٹوگ کار متعارف کروائی گئی۔

کار ساز کمپنی ٹوگ کا بیس کیمپ استنبول کی قریبی علاقے گملک میں قائم ہے

ان ابتدائی مراحل سے گزرنے کے بعد اہم مرحلہ کمپنی پلانٹ کیلئے جگہ کا تعین کرنا تھا، جسے صنعتی سطح پر پیداوار کے لیے استعمال کیا جا سکے۔ سوچ و بچار کے بعد استنبول کے پڑوس میں ضلع بورصہ کی ایک تحصیل گملک کو موزوں سمجھا گیا۔ پھر گملک کو ہی ٹوگ کا بنیادی کیمپ رکھا گیا۔

ترک انجینئرز کی ایک سالہ انتھک محنت سے کار کی تیاری ممکن ہوئی

کم وبیش ایک سال کے بعد 18 جولائی 2020ء کو ٹوگ نے اپنا آٹو موبائل لوگو مارکیٹ میں متعارف کروایا۔ اب گاڑی کی تیاری کے مراحل چلتے رہے۔ ایک سال کی مدت میں مقامی انجینئرز کی انتھک کوششوں اور قوم کی دعاؤں کی بدولت کل بروز ہفتہ بمطابق 29 اکتوبر 2022ء کو اسے افتتاح کے لیے پیش کیا گیا۔ افتتاح ترک صدر رجب طیب اردگان نے خود خاتون اول کے ہمراہ ڈرائیو کرکے کیا۔

ترک کمپنی سالانہ ایک لاکھ 75 ہزار برقی گاڑیاں مارکیٹ میں پیش کرے گی

ٹوگ کمپنی سالانہ ایک لاکھ پچھتر ہزار گاڑیاں مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کرے گی۔ اسی کے پیش نظر کمپنی چار ہزار تین سو لوگوں کو ملازمت بھی دے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹوگ کمپنی کی ماہرانہ انجینئرنگ کی شاہکار اور دل کو موہ لینے والی کار کی ڈیزائننگ اور سالانہ بڑی تعداد میں پیداوار نے جس طرح انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ انڈسٹری میں ایک نام حاصل کیا ہے، اسی طرح ٹوگ کمپنی کا صنعتی کیمپس جو گیملک کے مقام پر ہے، وہ یورپ کا سب سے صاف کار پینٹنگ مرکز بھی ہے۔

ٹوگ 2030 تک پانچ مختلف قسم کے ماڈلز متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے

ٹوگ کمپنی 2030ء تک پانچ مختلف قسم کے ماڈلز مارکیٹ میں لانے کے لیے پرعزم ہے، جن میں C-suv جس کا ماڈل باہر سے ٹویوٹا کرولا سے مشابہت رکھے گا اور C-hatchback جس کا ماڈل باہر سے ہونڈا پاسپورٹ سے اور C_mpv کی اسپورٹیج اور C-Sedan ہونڈا گیارہ جنریشن سوک سے اور B-suv ہونڈا ایچ آر وی سے ملتا جلتا ہے۔

ترک اور عرب میڈیا میں کارنامے کے چرچے، عالم اسلام کے لئے تاریخی سنگ میل قرار

پہلی الیکٹرک کار کی تیاری اور اس کے افتتاح کو ترک میڈیا میں غیر معمولی اہمیت اور کوریج دی جا رہی ہے اور اسے تاریخی لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔ بلکہ عرب میڈیا کا بھی کہنا ہے کہ 29 اکتوبر اس اعتبار سے تاریخی دن ہے کہ اس روز مسلمان باقاعدہ طور پر صارف اور کسٹومر سے مینویکچرر کی حیثیت حاصل کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:

یورپ میں 2035 تک پٹرول اور ڈیزل کی گاڑیاں نہیں رہیں گی

RELATED ARTICLES

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments

عنایت شمسی on امی جان الوداع
Abdul Rauf mahar on قاری سعد نعمانی