Wednesday, November 20, 2024
HomeLatestگورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ناظم آباد میں تدریس بند، کالج ایجوکیشن کمیشن...

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ناظم آباد میں تدریس بند، کالج ایجوکیشن کمیشن سندھ ہائی کورٹ پہنچ گیا

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ناظم آباد میں تدریس بند، کالج ایجوکیشن کمیشن سندھ ہائی کورٹ پہنچ گیا

کراچی ،ویب ڈیسک ؛سیکرٹری کالج ایجوکیشن احمد بخش ناریجو نے کہا ہے کہ گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج بلاک این شمالی ناظم آباد میں تدریس کا سلسلہ بند ہوچکا ہے، سرفراز کرکٹ اکیڈمی عدالت کے اسٹے آڈر سے غلط فائدہ اٹھا رہی ہے، ہم نے اسٹے آڈر ختم کرنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں فوری سماعت کی درخواست جمع کرادی ہے۔

برسوں سے کالج گراؤنڈ اور رفاہی پلاٹ پر قبضے کی کوشش ہو رہی ہے ، سیکرٹری احمد بخش ناریجو

وزیر تعلیم سرادر شاہ کے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری کالج ایجوکیشن نے کہا کہ کئی برسوں سے کالج گراؤنڈ اور پورے رفاعی پلاٹ پر قبضے کی کوششیں جاری ہیں ، اس پٹیشن کے عبوری حکم کی حالیہ سماعت کے دوران عدالت نے حکم دیا تھا کہ وہ پلاٹ نمبر ایس ٹی سیون کو کسی بھی طرح استعمال نہ کریں ، کالج جانے والا راستہ جو میدان سے گزر کر جاتا ہے اسے اکیڈمی والوں نے بند کردیا ہے جس کی وجہ سے تدریس رک گئی ہے۔

عدالتی اسٹے آرڈر کا غلط استعمال ،800 سے زائد طالبات کا مستقبل داؤ پر

انہوں نے کہا کہ عدالت کے اسٹے کا غلط استعمال کیا جارہا ہے عدالت نے تدریس بند کرنے کا نہیں کہا تھا۔ انھوں نے کہا سرفرا احمد کو خود بھی نہیں پتہ ہوگا کہ ان کے نام پر قائم اکیڈمی کا غلط استعمال کیا جاریا ہے ، اوباش نوجوان اور سیاسی عناصر اس میدان کا غلط اسمتعمال کررہے ہیں جس کی وجہ سےاس سرکاری کالج کو جبری بندش کا سامنا ہے۔ 800 سے زائد طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئیے:

اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹر میڈیٹ سال اول اور ہوم اکنامکس گروپ کے نتائج جاری کر دئے

RELATED ARTICLES

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments

عنایت شمسی on امی جان الوداع
Abdul Rauf mahar on قاری سعد نعمانی