سندھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات آؤٹ سورس کرنے کی منظوری
کراچی ،ویب ڈیسک ؛سندھ حکومت نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات اور نتائج کا کام آؤٹ سورس کرنےکی منظوری دے دی۔
فیصلے کے بعد امتحانات اور نتائج کا کام بورڈز کے بجائے پرائیویٹ ادارے کے حوالے ہوگا
صوبائی حکومت کے فیصلے کے بعد دونوں بورڈز کے امتحانات لینے اور نتائج بنانے کا کام بورڈز کی بجائے پرائیوٹ ادارہ کرے گا۔
مقصد شفافیت کو یقینی بنانا ہے ، صوبائی حکومت کا اعلامیہ
صوبائی حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ اس سسٹم کا مقصد شفافیت اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا اور بدعنوانی کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں