Friday, November 22, 2024
HomeLatestسندھ کے تمام کالج پرنسپلز کو بائیو میٹرک حاضری لگانے کی ہدایت

سندھ کے تمام کالج پرنسپلز کو بائیو میٹرک حاضری لگانے کی ہدایت

سندھ کے تمام کالج پرنسپلز کو بائیو میٹرک حاضری لگانے کی ہدایت

کراچی ،ویب ڈیسک ؛صوبائی سیکریٹری کالجز کی جانب سے محکمہ کالجز سندھ کے تمام پرنسپلز کو بائیو میٹرک حاضری لگانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے ۔

صبح 10 بجے تک حاضری نہ لگنے کی صورت میں تنخواہ میں کٹوتی کی جائے گی

سیکریٹری کالجز کی طرف سے جاری کردہ ہدایت میں کہا گیا ہے کہ تمام کالجوں کے پرنسپلز صبح 10 بجے تک بائیو میٹرک حاضری لگائیں، بصورت دیگر پرنسپلز کی تنخواہ میں کٹوتی کی جائے گی۔

آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کو بھی پرنسپلز کی ماہانہ حاضری رپورٹ جمع کرانے کا حکم

دریں اثنا آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو بھی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ پرنسپلز کی ماہانہ حاضری رپورٹ جمع کرائی جائے۔

سیکریٹری کالجز کا کہنا ہے کہ کالج پرنسپلز کے خلاف شکایتیں آنے کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئیے:

پاکستان کی جانب سے افغان طلباء کے لئے مزید 4500 اسکالر شپس کا اعلان

RELATED ARTICLES

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments

عنایت شمسی on امی جان الوداع
Abdul Rauf mahar on قاری سعد نعمانی