Friday, November 22, 2024
HomeLatestثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سال دوم کے نتائج جاری کر دئیے

ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سال دوم کے نتائج جاری کر دئیے

ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سال دوم کے نتائج جاری کر دئیے

کراچی ،ویب ڈیسک ؛اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سال دوم آرٹس پرائیویٹ و ریگولر کے خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

سید جواد علی نقوی نے پہلی ،یسری سہیل دوسری ،اسماء محمد ریاض نے تیسری پوزیشن لی

ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ کے مطابق آرٹس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں سید علی جواد نقوی ولد اسد عباس نے کل 1100میں سے 962 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ۔یسریٰ بنت محمد سہیل نے 933 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ اسماء بی بی بنت محمد ریاض الاسلام نے 932نمبرز لے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

کامیابی کا تناسب 56 فیصد رہا ، ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ

آرٹس پرائیویٹ گروپ کے 3859 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 2161 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ کامیابی کا تناسب 56 فیصد رہا۔

مجموعی طور پر 21 امیدواروں نے اے ون گریڈ، 172نے اے گریڈ، 424 نے بی گریڈ، 745 نے سی گریڈ، 705 نے ڈی گریڈ اور 94 امیدواروں نے ای گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔

خصوصی امیدواروں میں دیوا ہائیر سکینڈری اسکول کی کشف فرحان اول قرار

آرٹس ریگولر خصوصی امیدواروں کے امتحانات میں دیوا ہائیر سیکنڈری اسکول کی طالبہ کشف فرحان بنت فرحان نے ٹوٹل 1100نمبرز میں سے 1009 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ طوبیٰ عثمان بنت عثمان نے 1005 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ عائشہ شبیر بنت شبیر ابوبکر اور عبداللّٰہ علی اکبر ولد علی اکبر نادر حسین نے 996نمبرز لے کر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔
مجموعی طور پر 109امیدوار شریک ہوئے جس میں 105 امیدوار کامیاب ہوئے۔ کامیابی کا تناسب 96.33 فیصد رہا۔ خصوصی امیدواروں کے امتحانات میں 74 امیدوار اے ون گریڈ، 28 اے گریڈ اور 3 امیدوار بی گریڈ میں کامیاب ہوئے۔

 

یہ بھی پڑھئیے

سندھ کے تمام کالج پرنسپلز کو بائیو میٹرک حاضری لگانے کی ہدایت

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments

عنایت شمسی on امی جان الوداع
Abdul Rauf mahar on قاری سعد نعمانی