سال 2023,میٹرک کے سالانہ امتحانات 8 مئی اور انٹر کے22 مئی سے شروع ہوں گے
کراچی،ویب ڈیسک؛ سندھ سمیت ملک بھر میں2023 کے میٹرک کے سالانہ امتحانات 8 مئی اور انٹر کے امتحانات 22 مئی سے شروع ہوں گے ۔امتحانی پیٹرن بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔
امتحانی پیٹرن بھی تبدیل ،ایم سی کیوز کا حصہ 40 فیصد سے کم کرکے 20 فیصد کر دیا گیا
نئے پیٹرن کے مطابق نویں، دسویں اور گیارہویں و بارہویں جماعتوں میں ایم سی کیوز کا حصہ 40 فیصد سے کم کرکے 20 فیصد کر دیا گیا۔ گزشتہ امتحانات میں ایم سی کیوز کا حصہ 40 فیصد تھا۔
سیکریٹری ایجوکیشن کمیشن غلام اکبر لغاری کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ
یہ فیصلہ سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ غلام اکبر لغاری کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری کالجز احمد بخش ناریجو، چیئرمینز بورڈز کے علاوہ قائم مقام ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ پروفیسر افضال احمد اور پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے رہنما طارق شاہ بھی شریک ہوئے۔
آئندہ تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا ،سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے ہوں گی
اجلاس میں آئندہ تعلیمی سال 2023 یکم اگست سے شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ رواں سال 2022 کی موسم سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ اتوار یکم جنوری کے بعد پیر 2 جنوری سے تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔