Friday, November 22, 2024
HomeLatestپاکستان کے 62فیصد نوجوان ملک چھوڑنا چاہتے ہیں ، سروے میں انکشاف

پاکستان کے 62فیصد نوجوان ملک چھوڑنا چاہتے ہیں ، سروے میں انکشاف

پاکستان کے 62فیصد نوجوان ملک چھوڑنا چاہتے ہیں ، سروے میں انکشاف

ویب ڈیسک ؛ پاکستان کے 62 فیصد نوجوان ملک چھوڑنے کی خواہش رکھتے ہیں ، یہ چونکا دینے والا انکشاف ایک حالیہ سروے میں ہوا ہے ۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (PIDE) کے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملک کے 62 فیصد نوجوان ملک چھوڑنا چاہتے ہیں۔

بیرون ملک جانے کی خواہش رکھنے والوں کی عمر پندرہ سے چوبیس سال کے درمیان ہے

سروے کے اعداد و شمار کے مطابق ملک چھوڑ کر جانے کی خواہش 15 سے 24 برس کی عمر کے نوجوانوں میں سب سے زیادہ نمایاں ہے۔
سروے میں بتایا گیا ہے کہ معاشی صورتِ حال، کام کرنے کے یکساں مواقع اور عزت کا حصول ملک چھوڑ کر جانے کی خواہش کی بنیادی وجوہات میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ صنفی مساوات اور بہتر تحفظ کی تلاش بھی ملک چھوڑنے کی خواہش کی اہم وجوہات ہیں۔

بڑی عمر کے افراد عزت کے حصول کے لئے ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں

بیرونِ ملک سفر کرنے سے عزت بڑھنے کا تصور ہر عمر کے لوگوں میں واضح طور پر نوٹ کیا گیا ۔
سروے میں مزید بتایا گیا ہے کہ بہت سے بڑی عمر کے افراد بھی ملک چھوڑ کر جانے کی خواہش رکھتے ہیں ان کے بیرونِ ممالک میں رہنے والے بچے اس خواہش کی بنیادی وجہ ہیں ۔

اگر ملک کے تمام خطّوں، صوبوں اور خطّوں کے رجحانات کا جائزہ لیا گیا تو ملک چھوڑنے کی خواہش کی کچھ بہت ہی دلچسپ وجوہات سامنے آئیں۔

سندھ اور بلوچستان کے لوگ عزت حاصل کرنے کی خاطر پاکستان سے باہر جانے کے خواہش مند

معاشی صورتِ حال یعنی زیادہ تنخواہ تو ہر ایک کے لیے اہم ہے، لیکن سندھ اور بلوچستان کے زیادہ تر لوگ عزت کے حصول کے لیے ملک چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں۔

پختونخوا والے صنفی امتیاز کو ترک وطن کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہیں

دوسری جانب خیبر پختون خوا میں زیادہ تر لوگوں نے ملک چھوڑ کر جانے کی خواہش کی وجہ صنفی مساوات کو قرار دیا ہے ۔

گلگت بلتستان کے نوجوان اچھی تعلیم کے لئے باہر جانے کو ترجیح دیتے ہیں

گلگت بلتستان کے لوگوں کے پاس ملک چھوڑ کر جانے کی کئی وجوہات ہیں، جن میں سرفہرست بہتر اور اعلیٰ تعلیم کا حصول ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جامعہ کراچی، مارننگ شفٹ میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ آج شروع ہوگئے 

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments

عنایت شمسی on امی جان الوداع
Abdul Rauf mahar on قاری سعد نعمانی