Friday, January 24, 2025
HomeFeaturesپاکستان کیلئے اعزاز : ڈاکٹر مبشر دنیا کے ذہین ترین سائنسدانوں میں...

پاکستان کیلئے اعزاز : ڈاکٹر مبشر دنیا کے ذہین ترین سائنسدانوں میں شامل

پاکستان کیلئے اعزاز : ڈاکٹر مبشر دنیا کے ذہین ترین سائنسدانوں میں شامل

ضیاء چترالی

پاکستان کے مایہ ناز عالمی شریت یافتہ کمپیوٹر سائنسدان ڈاکٹر مبشر حسین رحمانی کو 2022 کے ایک فیصد ذہین ترین سائنسدانوں کی فہرست میں شمار کیا گیا ہے۔ انہیں یہ اعزاز تیسری بار مسلسل حاصل ہو رہا ہے۔

ڈاکٹر مبشر رحمانی آئر لینڈ میں مقیم ، ایم ٹی یونیورسٹی کے پروفیسر ہیں

آئرلینڈ میں رہائش پذیر اور ایم ٹی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر مبشر رحمانی نے فرانس سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے۔ نامور سائنسدان ہونے کے باوجود وہ مذہب پر کاربند ہیں۔

سائنس دانوں کی فہرست “کلیریویٹ” کا ادارہ جاری کرتا ہے

واضح رہے کہ سائنسدانوں کی یہ لسٹ ’’کلیریویٹ‘‘ کا ایک ادارہ جاری کرتا ہے جو کہ ریسرچ میں ایک قسم کی ریگولیٹری باڈی ہے۔ دنیا میں جتنی بھی ریسرچ ہوتی ہے چاہے وہ کہیں پبلش ہو، یہ ادارہ ان پبلیکیشنز یا جرنلز کو مانیٹر کرتا ہے اور صرف کوالٹی کو یقینی بنانے کے بعد ہی فہرست بناتا ہے۔ یہ ان محققین کی ایک لسٹ ہوتی ہے جن کا کام بہت زیادہ جگہ پہ چھپا اور سراہا گیا ہوتا ہے۔ اصل میں فہرست چھپنے کے بعد ایک سرٹیفیکیٹ جاری کیا جاتا ہے جس پر اس سائنسدان کا نام ہوتا ہے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر کو تیسری دفعہ فہرست میں شامل کیا گیا ہے

یہ اعزاز پانے والے کراچی کے ڈاکٹر مبشر پہلے پاکستانی سائنسدان ہیں۔ جب انہیں پہلی بار اس فہرست کا حصہ بنایا گیا تو امریکی سفارتخانے سمیت دنیا بھر سے انہیں مبارکباد دی گئی۔ ڈاکٹر مبشر روزنامہ ’’امت‘‘ کیلئے کالم بھی لکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:

فیفا ورلڈ کپ ، شائقین کو اسلام کی دعوت دینے کا بھرپور اہتمام

RELATED ARTICLES

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments

عنایت شمسی on امی جان الوداع
Abdul Rauf mahar on قاری سعد نعمانی