میٹرک کی طالبہ بچہ جننے کے فوری بعد پرچہ دینے امتحان سینٹر پہنچ گئی

میٹرک کی طالبہ بچہ جننے کے فوری بعد پرچہ دینے امتحان سینٹر پہنچ گئی

ویب ڈیسک ؛بھارتی ریاست بہار میں 22 سالہ لڑکی بیٹے کی پیدائش کے فوری بعد ایمبولینس میں دسویں جماعت کے بورڈ کا امتحان دینے سینٹر پہنچ گئی۔

رکنی کماری کو ڈیلیوری کے تین گھنٹے بعد ایمبولینس میں امتحانی مرکز پہنچایا گیا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رُکمنی کماری ضلع بانکا کے گورنمنٹ اسکول کی طالبہ تھی، بدھ کی صبح انہوں نے ایک بچے کو جنم دیا، جس کے تین گھنٹے بعد ڈاکٹروں اور اہلخانہ کے منع کرنے کے باوجود وہ سائنس کا پرچہ دینے سینٹر پہنچ گئی۔

میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے رُکمنی کماری کا کہنا تھا کہ منگل کے روز میرا ریاضی کا پرچہ تھا، پرچہ دینے کے دوران مجھے تکلیف ہو رہی تھی، گھر آکر بھی تکلیف کم ہونے کے بجائے بڑھ گئی جس کے بعد رات گئے مجھے اسپتال لے جایا گیا۔
رُکمنی کماری کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بیٹے کی پیدائش بدھ کی صبح چھ بجے ہوئی۔

بھارتی ضلع بانکا کی 22 سالہ طالبہ کی خواہش پر عمل کیا گیا ،ڈاکٹروں کا بیان

ڈاکٹروں کے مطابق رُکمنی کماری نے ان سے درخواست کی کہ اسے بورڈ کا امتحان لازمی دینا ہے، جس کے بعد ہم نے ایمبولینس کے ساتھ دو نرسیں اس کے ہمراہ بھیجیں، تاہم اب بچے اور ماں دونوں کی صحت ٹھیک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

امت کی معراج رسول اللہ کے نقش قدم کی پیروی ہے ، علمائے کرام 

Check Also

اسلام میں عورت

دین اسلام میں عورت کا مقام

دین اسلام دین فطرت ہے جس نے عورت کو معاشرے میں جو عزت مقام  ومرتبہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے