لاہور میں فیض میلہ ،کراچی میں ادبی فیسٹیول اختتام پذیر
ویب ڈیسک؛ ممتاز شاعر فیض احمد فیض کی یاد میں منعقدہ تین روزہ فیض فیسٹیول اپنی ادبی اور ثقافتی رعنائیوں کے ساتھ ختم ہوگیا۔ لاہور کے الحمرا آرٹس کونسل میں منعقد ہونے والے اس ادبی اور ثقافتی میلے میں اندرون ملک اورئ بیرون ملک سے اہم شخصیات نے شرکت کی ۔
میلے کا اہتمام فیض فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور لاہور آرٹس کونسل کے باہمی تعاون سے کیا گیا تھا ۔تین روزہ فیسٹول کے دوران مختلف سیشنز منعقد ہونے جن میں ادب، سیاست، آرٹ، کلچر، تھیٹر اور ڈرامہ سمیت فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں کے دو سو سے زائد ماہرین نے اظہار خیال کیا۔
فیض میلے آخری روز جاوید اختر ، افتخارِ عارف، کشور ناہید ودیگر کا اظہار خیال
فیسٹول کے آخری روز کشورناہید، افتخارعارف، اداکارہ سجل علی، سمیعہ ممتاز، ثانیہ سعید، منیزہ ہاشمی، بھارت سے آئے ہوئے نامور شاعر جاوید اختر، انورشعور اور خورشید رضوی سمیت دیگر شخصیات نے مختلف سیشنز سے خطاب کیا۔
دوسری جانب کراچی کا 14 واں ادبی سیشن بھی اختتام پذیر ہوگیا۔ کراچی ادبی میلے میں ادب سے محبت رکھنے والوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔ فیسٹیول میں مختلف سیشنز نے سامعین کو بحث ومباحثہ اور فکر انگیز گفتگو میں بھر پور انداز میں شرکت کا موقع دیا۔
یہ بھی پڑھیں
اردو ہندوستان کے ہندی بولنے والے نوجوانوں میں مقبول ہو رہی ہے ، جاوید صدیقی